ETV Bharat / state

EID Milad Un Nabi 2023 مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کی عید میلاد النبی کی مبارک باد

ملک بھر میں آج عید میلاد النبی ﷺ منائی جارہی ہے۔ ملک کے کچھ علاقوں میں میلاد کے جلوس کی تاریخ میں گنیش وسرجن کے باعث تبدیلی کی گئی ہے۔

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کی عید میلاد النبی کی مبارک باد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 28, 2023, 1:42 PM IST

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے عید میلادالنبی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی اور محبت کا پیغام دیا۔ ان کی زندگی، ان کی تعلیمات ایک بڑا پیغام ہے۔ اس سے متاثر ہو کر ہم نے باہمی احترام اور محبت کو بڑھانے کی کوشش کی ہے۔ آل انڈیا خلافت کمیٹی کے وفد کو وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات کی تھی اور ان سے 29 تاریخ کو چھٹی دینے کی درخواست کی تھی تاکہ ریاست میں امن و امان کا ماحول ہو اور پولیس کے لیے نظم و نسق کے لیے آسانی ہو۔

اس وفد میں ایم پی راہل شیوالے، ایم ایل اے ابو اعظمی سمیت کئی لوگ شامل تھے۔ اننت چتردشی کے موقع پر ریاست کے مختلف حصوں میں گنیش وسرجن کیا جاتا ہے اور عید میلاد کے موقع پر بھیڑ زیادہ ہوگی۔ اس لئے پولیس کو نظم نسق برقرار رکھنے میں بھی دقتیں پیش آتی ہے۔ پولیس کے نظم کو لیکر تناؤ کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے 29 ستمبر کو تعطیل کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ریاست کے گنیش بھکتوں سے گنیش وسرجن تقریب کو معمول کے طریقے اور امن اور خیر سگالی کے ماحول میں گزارنے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: رسول اللہ پوری دنیا کیلئے رحمت ہیں، پروفیسر سعود عالم قاسمی

اُنہوں نے کہا کہ پہلے دن بھگوان گنیش کی آمد کے ساتھ ہی خوشگوار ماحول بنا۔ مستقبل میں عید، نوراتری، دسہرہ اور دیوالی جیسے تہوار ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر کسی کو اتحاد و عقیدت کے ساتھ اس راستے کو عبور کرنا چاہیے اور ریاست کی روایت کو مزید بہتر بنانا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تہوار منانے کے دوران آپ کو صفائی کی اہمیت کیا ہے یہ نہیں بھولنا چاہیے۔ ہم نے صاف ستھرا مہاراشٹرا کی مہم شروع کی ہے۔ یکم اکتوبر کو ہم اپنے گاؤں اور وارڈز کو کچرے سے پاک کر دیں گے۔ گنیش منڈل سے وابستہ افراد سے وزیر اعلیٰ نے اپیل کی ہے کہ وہ وسرجن کے بعد احاطے کو صاف ستھرا رکھنے میں انتظامیہ کی مدد کریں اور ایک اچھا پیغام دیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.