ETV Bharat / state

نئے اسپیکر کے لیے تینوں پارٹیاں مشورہ کریں گی: شرد پوار

کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے اور مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر نانا صاحب پٹولے کے استعفی کے بعد این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کہا کہ نانا پٹولے کے مستعفی ہونے کے فیصلے پر غور کیا جائے گا۔

شرد پوار
شرد پوار
author img

By

Published : Feb 4, 2021, 10:36 PM IST

نانا صاحب پٹولے نے اپنا استعفیٰ ڈپٹی اسپیکر نرہری زِرول کو سونپا جس کے بعد این سی پی کے سربراہ شرد پوار کے بیان کی وجہ سے نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔

شرد پوار نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ 'اسمبلی اسپیکر کا عہدہ صرف ایک پارٹی کا نہیں بلکہ مہا وکاس اگھاڑی میں شامل تینوں پارٹیوں کا تھا۔ لہٰذا اسپیکر کے عہدے کے لیے ایک مرتبہ پھر تینوں پارٹیوں کے مابین گفتگو ہوگی۔

شرد پوار نے کہا کہ نانا صاحب پٹولے کے استعفیٰ دینے کے بعد یہ عہدہ کانگریس کو ملے گا یا نہیں اس بات پر ہم لوگ ایک مرتبہ پھر تبادلہ خیال کریں گے، اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مہاراشٹر کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر کے عہدے کے لیے نانا پٹولے کے نام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ نانا پٹولے کی گزشتہ روز دہلی میں راہل گاندھی سے ملاقات کے بعد مہاراشٹر کانگریس پارٹی کا صدر بننا تقریباً طئے سمجھا جا رہا ہے۔

اسمبلی اسپیکر کے عہدے کے لیے کانگریس پارٹی میں سنگرام تھپٹے، سریش ورپڈکر اور امین پٹیل کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

جب ریاست میں مہا وکاس اگھاڑی حکومت تشکیل دی جارہی تھی اس وقت یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسمبلی اسپیکر کا عہدہ کانگریس کے پاس رہے گا اور نائب وزیراعلی کا عہدہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کو ملے گا لیکن شردپوار کے اس بیان کے بعد قیاس کیا جا رہاہے کہ مہا وکاس اگھاڑی میں شامل تینوں پارٹیوں کے سربراہان ایک مرتبہ پھر باہمی تبادلہ خیال کے بعد اسمبلی اسپیکر کے عہدے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.