ETV Bharat / state

'مہاراشٹر میں مستحکم حکومت بنے گی'

مہاراشٹر میں حکومت سازی کو لے کر جاری سیاسی رسہ کشی اب ختم ہوتی نظر آرہی ہے۔

مہاراشٹر میں شیوسینا کے ساتھ بنے گی حکومت
author img

By

Published : Nov 20, 2019, 11:33 PM IST

مہاراشٹر میں جاری سیاسی گہما گہمی کے درمیان گزشتہ کئی روز سے مسلسل جاری این سی پی اور کانگریس کی میٹنگ اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔

اس میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس کے ذریعے ریاست کے سابق وزیراعلی و کانگریس رہنما پرتھوی راج چوہان نے اعلان کیا ہے کہ 'تمام باتیں امید افزا رہیں ، ہم مہاراشٹر میں ایک مستحکم حکومت قائم کریں گے'۔

اس معاملے میں کانگریس رہنما کا مزید کہنا ہے کہ 'چند باتوں کے تعلق سے بات چیت ابھی بھی جاری ہے جو ایک یا دو دنوں میں مکمل ہوجائے گی'۔

پریس کانفرنس میں موجود رکن پارلیمان و این سی پی رہنما نواب ملک کا کہنا ہے کہ' ہم نے تمام نقطوں پر بات چیت کی ہے'۔

واضح رہے کہ اس سے قبل زیراعظم نریندر مودی اور این سی پی صدر شرد پوار کے درمیان ہوئی ملاقات کے بعد کئی قسم کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں لیکن اب مہاراشٹر میں حکومت سازی کے راستے صاف ہوتے نظر آرہے ہیں۔

اس تعلق سے کانگریس کے اعلی رہنماؤں نے شیوسینا اور این سی پی دونوں پارٹیوں کے ساتھ الگ الگ ملاقات کی تھی۔

خیال رہے کہ شیوسینا نے مہاراشٹر میں ہوےت اسمبلی انتخابات کے بعد اپنی اتحادی پارٹی بی جے پی سے علیحیدگی اختیار کرلی تھی۔

اور اس کے بعد سے ہی کانگریس کے سینیئر رہنماؤں کی شیوسینا کے رکن پارلیمان سنجے راوت کے ساتھ شرد پوار کے گھر پر کانگریس-این سی پی کی متواتر ملاقات ہوتی رہیں اور اب ان پریس کانفرنس کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ مہاراشٹر میں جلد ہی اتحادی پارٹیوں کی حکومت کا قیام عمل میں آئے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.