ETV Bharat / state

ممبئی : لاپتہ ایڈیٹر کی لاش برآمد

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل کاشی میرا علاقے سے دو دن قبل اچانک لاپتہ ہونے والے ایڈیٹر کی لاش برآمد ہونے سے پورے علاقے میں زبردست خوف کا ماحول ہے۔

لاپتہ ایڈیٹر نتیا نند پانڈے
author img

By

Published : Mar 17, 2019, 8:28 PM IST

کاشی میرا علاقے میں رہائش پذیر نتیا نند پانڈے نامی صحافی دو دن قبل اچانک لاپتہ ہوگیا تھا۔

جس کے بعد لوگوں نے کافی تلاش کیا۔ مگر جب کہیں کوئی سراغ نہیں لگا تو کاشی میرا پولیس تھانہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی۔

وہیں دوسری جانب سنیچر شام بھیونڈی تعلقہ پولیس تھانہ کو اطلاع موصول ہوئی کہ بھیونڈی وسئ پائے گاؤں کھارڈی کے نزدیک ایک لاش ہے۔

اطلاع پر سینئر پولیس انسپکٹر سنجے ہزارے نے اپنی ٹیم کے ساتھ پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے کر پنچنامہ کیا اور پوسٹ مارٹم کے لئے اندرا گاندھی ہسپتال بھیج دیا۔

لاپتہ ایڈیٹر کی لاش برآمد

پولیس حادثاتی موت کا معاملہ درج کر لاش کی شناخت کرنے کی کوشش میں لگ گئی۔ اسی دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ کاشی میرا پولیس تھانے میں ایک صحافی کی گمشدگی کا معاملہ درج ہے۔

پولیس نے جب نتیا نند مشرا کے اہل خانہ سے اتوار کو لاش کی شناخت کرائی تو انہوں نے لاش کی پہچان نتیا نند مشرا کے طور پر کی

جس کے بعد پولیس الرٹ ہوگئی اور اس معاملے کی تحقیقات کرنا شروع کردی۔فی الحال لاش کو ممبئی کے جے جے ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردیا ہے۔ پولیس مقدمہ درج کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

واضح رہے کہ نتیا نند مشرا انڈیا ان باؤنڈ نامی ہندی ہفت روزہ اور ماہانہ انگریزی میگزین کے ایڈیٹر تھے۔ اور وہ لگاتار اپنی میگزین میں بدعنوانی سمیت مختلف خبروں کو شائع کرکے سرخیوں میں رہتے تھے۔

اسی وجہ سے مذکورہ علاقے میں کچھ لوگ انکے اس عمل کے مخالف تھے۔ انہیں خبروں سے جوڑ کر اس معاملے کو دیکھا جارہا ہے۔

پولیس اس معاملے کی باریکی سے تحقیقات کررہی ہے۔

Intro:ں دو دن قبل لاپتہ ایڈیٹر کی لاش برآمد قتل کر لاش ٹھکانے لگاۓ جانے کا اندیشہ

Body:ں دو دن قبل لاپتہ ایڈیٹر کی لاش برآمد قتل کر لاش ٹھکانے لگاۓ جانے کا اندیشہ

Conclusion:ں دو دن قبل لاپتہ ایڈیٹر کی لاش برآمد قتل کر لاش ٹھکانے لگاۓ جانے کا اندیشہ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.