ETV Bharat / state

Assembly Elections in Madhya Pradesh مدھیہ پردیش میں کانگریس نے مسلمانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا: مجلسی امیدوار - برہان پور کے مجلس ذمہ داران

مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 اکتوبر ہے، لیکن اس سے پہلے مدھیہ پردیش میں سیاست تیز ہوگئی ہے، اور مسلمانوں کا ایک طبقہ مسلمانوں کو آبادی کے تناسب سے ٹکٹ نہ دینے پر کانگریس سے ناراض دکھائی دے رہا ہے۔

AIMIM candidate
AIMIM candidate
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2023, 11:49 AM IST

Updated : Oct 30, 2023, 1:02 PM IST

Assembly Elections in Madhya Pradesh

اورنگ آباد: برہان پور کے کانگریس لیڈران و کارکنان نے مجلس سے اتحاد المسلمین میں شمولیت اختیار کی ہے، اور برہان پور سے نفیس خان کو اسمبلی حلقے کا امیدوار بنایا گیا ہے، برہان پور کے مجلس ذمہ داران نے کہا ہے کہ نفیس خان کو جتانے کے لیے برہان پور میں انتھک محنت کی جائیں گی۔ مدھیہ پردیش میں کانگریس کی جانب سے مسلمانوں کو نظر انداز کرنے اور کانگریس کی جانب سے 230 سیٹوں میں سے صرف دو مسلمانوں کو اسمبلی انتخابات کا ٹکٹ دینے کی وجہ سے کئی سارے مسلمانوں میں کانگریس کے خلاف ناراضگی دکھائی دے رہی ہے۔

برہانپور کے کچھ لوگ جو کانگریس میں تین دہائیوں سے کام کرنے والے لیڈران و کارکنان نے مجلس اتحاد المسلمین میں شمولیت اختیار کی، اس دوران برہان پور کے مجلس ذمہ داران بھی موجود تھے۔ برہان پور سے آئے کانگریس کے لیڈران و کارکنان نے مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل سے ملاقات بھی کی اور خواہش جتائی تھی کہ برہان پور اسمبلی حلقے سے ان کو مجلس کا ٹکٹ دیا جائے جس کے بعد ایم پی امتیاز جلیل نے پارٹی صدر اسد الدین اویسی سے بات کی اور اسد الدین اویسی نے برہان پور و جبلپور میں اسمبلی حلقے سے انتخاب لڑنے والوں کو ٹکٹ کی اجازت دے دی۔

برہان پور ایم آئی ایم امیدوار نفیس منسا خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش میں جس طرح سے مسلمانوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اسمبلی انتخابات کے ٹکٹ تقسیم کیے گئے ہیں اور پوری ریاست بھر 230 جگہوں میں سے صرف دو ہی مسلمانوں کو کانگریس نے ٹکٹ دیا ہے۔ اگر بات کی جائے برہان پور کی تو برہان پور میں 40 سے 50 فیصد مسلم آبادی ہونے کے بعد بھی یہاں سے کسی مسلم شخص کو کانگریس نے ٹکٹ نہیں دیا ہے، مسلمان کو ٹکٹ نہ دینے کی وجہ سے وہاں کے مقامی لوگوں میں کافی ناراضگی دکھائی دی اور کئی سارے مسلم لیڈران اور مجلس کے کارکنان اورنگ آباد پہنچے اور یہاں مجلس کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل سے بات چیت کی اور انہیں تفصیلی معلومات دی گئی۔

مزید پڑھیں: مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مسلم تنظیمیں بھی سرگرم

نفیس خان کا کہنا ہے کہ مدھیہ پردیش کے برہان پور اسمبلی حلقے میں تین لاکھ ووٹرز ہے جن میں سے مسلمانوں کی آبادی ایک لاکھ تیس ہزار کے قریب ہے۔ جہاں سے مسلمان لیڈر انتخابات میں جیت حاصل کر سکتا ہے وہاں پر مسلمانوں کو ٹکٹ نہ دے کر سوتیلا سلوک کیا گیا۔ نفس خان کا کہنا ہے کہ وہ 1994 سے کانگریس سے جڑے ہوئے ہیں اور وہ لمبے وقت تک برہان پور کی سیاست میں سرگرم رہے، اور برہان پور کے سبھی سیاسی پہلوؤں سے وہ واقف ہے۔

برہان پور مجلس اتحاد المسلمین کے ذمہ دار ایڈوکیٹ ظہیر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں جہاں پر بھی دبے کچلوں کی آواز دبائی جاتی ہے وہاں پر مجلس اپنا کام کرتی ہے اور ان لوگوں کو اپنے ساتھ رکھ کر آگے بڑھاتی ہے۔ برہان پور میں کانگریس کی جانب سے مسلمانوں کا ساتھ چھوڑنے کے بعد مجلس پوری طرح سے نفیس خان کے ساتھ کھڑی رہیں گی اور انہیں انتخابات میں کامیاب کرنے کی کوشش بھی کی جائیں گی۔

Last Updated : Oct 30, 2023, 1:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.