ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ کرنل کا ڈیوٹی کے دوران دِل کا دورہ پڑنے سے انتقال - دل کا دورہ پڑنے سے ہوا انتقال

لیفٹیننٹ کرنل واسودیو دامودر آواری منگل کو اروناچل پردیش میں بھارت-چین سرحد پر سطح سمندر سے 16,000 فٹ کی بلندی پر ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی آخری رسومات جمعہ کو مہاراشٹر کے یاوتمال میں واقع ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی جائیں گی۔

دِل کا دورہ پڑنے سے انتقال
دِل کا دورہ پڑنے سے انتقال
author img

By

Published : Oct 7, 2022, 7:28 AM IST

اروناچل پردیش میں بھارت چین سرحد پر ڈیوٹی کے دوران ایک فوجی افسر کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔35 سالہ لیفٹیننٹ کرنل واسودیو دامودر آواری جو مہاراشٹر کے یاوتمال ضلع کے وانی تعلقہ کے مردھونی گاؤں کے رہنے والے ہیں کو 4 اکتوبر کو اروناچل پردیش میں بھارت-چین سرحد پر سطح سمندر سے 16,000 فٹ کی بلندی پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے دل کا دورہ پڑا۔

دل کا دورہ پڑنے کے بعد انہیں فوری طور پر علاج کے لیے گوہاٹی کے ملٹری بیس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت ہوگئی،ان کی آخری رسوماتجمعہ کو مردھونی میں اداکی جائے گی۔

بتایاجارہا ہے کہ ان کے آخری رسومات میں مقامی رکن پارلیمان بالو دھنورکر، رکن اسمبلی سنجیوریڈی بودکوروار، سب ڈویژنل آفیسر ڈاکٹر شرد جولے، تحصیلدار نکھل دھولدھر، سب ڈویژنل پولس آفیسر سنجے پوجلوار، تھانیدار رام کرشن مہلے، اور دیگر معززین افسر کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کی توقع ہے۔

170 فیلڈ رجمنٹ ویر راج پور میں خدمات انجام دینے والے افسر کو حال ہی میں میجر کے عہدے سے لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔ انہوں نے اپنی اسکولی تعلیم وویکانند ودیالیہ میں مکمل کی تھی۔ اس کے بعد وہ این ڈی اے میں شامل ہو گئے۔

مزید پڑھیں:Armyman Died in Sopore سوپور میں حادثاتی طور پر گولی چلنے سے فوجی اہلکار ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.