ETV Bharat / state

Rain in Mumbai ممبئی میں موسلا دھار بارش سے لوکل ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر

ممبئی میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے شہر کے کئی حصے پانی میں ڈوب گئے اور شہری نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ وہیں لوکل ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ heavy rain in Mumbai

ممبئی میں موسلا دھار بارش سے لوکل ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر

author img

By

Published : Oct 8, 2022, 12:06 PM IST

ممبئی: گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش نے جمعہ کو تجارتی مرکز ممبئی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، اس کا سلسلہ ہفتہ کی صبح بھی وقفے وقفے سے جاری بارش نے شہریوں کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا، جس کے نتیجے میں شہر کے کئی حصے پانی میں ڈوب گئے اور شہری نظام درہم برہم کردیا ہے۔ Local trains delayed in Mumbai

محکمہ موسمیات نے شہر اور آس پاس کے اضلاع تھانے، پالگھر اور کونکن کے علاقے کے لیے اگلے دو دنوں کے لیے نارنگی الرٹ جاری کیا ہے۔ ہفتہ کی صبح محکمہ موسمیات نے کہاکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ممبئی شہر اور مضافاتی علاقوں میں بارش ہوگی۔ شہری حکام نے بتایا کہ کچھ حصوں میں شدید بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

مہاراشٹر کی پڑوسی ریاست گجرات میں 07 تا 10 تاریخ کو موسلادھار بارشوں اور گرج چمک کا امکان ہے۔ ممبئی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Heavy Rain In Mumbai ممبئی میں طوفانی بارش سے شہری زندگی درہم برہم

برہن ممبئی الیکٹرک سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ (بیسٹ) اور ریلوے کی عوامی نقل و حمل خدمات شدید بارش کے درمیان متاثر رہیں۔ سنٹرل ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ تینوں راہداریوں پر لوکل ٹرین خدمات معمولی تاخیر کے مطابق چل رہی ہیں۔ صبح 8 بجے ختم ہونے والے پچھلے 24 گھنٹوں میں، ممبئی کے شہر، مشرقی اور مغربی مضافات میں بارش کا سلسلہ ہے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.