ETV Bharat / state

Khalistani Shelter in Nanded این آئی اے نے جاری کی مطلوب گینگسٹرز کی فہرست، ناندیڑ میں پناہ لینے کے امکانات، پولیس الرٹ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 26, 2023, 3:52 PM IST

کینیڈا سے تنازعہ کے چلتے بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسیوں نے اب خالصتانیوں پر شکنجا کسنا شروع کردیا ہے۔ این آئی اے نے گینگسٹرز کی ایک فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست کے جاری ہوتے ہی مہاراشٹر کے ناندیڑ میں پولیس الرٹ ہوگئی ہے۔Wanted gangsters can take shelter in Maharashtra's Nanded

List of 43 gangsters released by NIA
List of 43 gangsters released by NIA

ناندیڑ: خالصتانیوں کو لے کر بھارت اور کینیڈا کے درمیان تنازعہ چل رہا ہے۔ اس پس منظر میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے ملک بھر کے 43 گینگسٹروں کی فہرست جاری کی ہے۔ بھارت اور کینیڈا کے درمیان کشیدگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان میں سے کچھ کے مہاراشٹر کے ضلع ناندیڑ میں پناہ لینے کا امکان ہے۔ لہذا ناندیڑ پولیس نے وارننگ جاری کی ہے اور پولیس کو مشتبہ لوگوں کی نقل و حرکت کی اطلاع دینے کی ہدایت دی ہے۔ این آئی اے نے ملک کے 43 بدمعاشوں کی فہرست ان کی تصاویر کے ساتھ جاری کی ہے۔ پولیس کا قیاس ہے کہ ان میں سے کچھ ناندیڑ میں قیام کرسکتے ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ سری کرشن کوکاٹے نے بتایا کہ تمام سسٹم کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

گینگسٹر ہرویندر سنگھ رندا ناندیڑ میں تھا:

گینگسٹر ہرویندر سنگھ رندا کئی سالوں سے ناندیڑ میں مقیم تھا۔ اس نے یہاں بہت سے لوگوں کو بھتہ وصولنے کی دھمکی دی تھی۔ اس نے کچھ لوگوں پر فائرنگ بھی کی تھی۔ رندا کے بہت سے ساتھی ابھی بھی ناندیڑ میں ہیں۔ دوسری جانب پنجاب میں سنگین جرائم کرنے والے ملزمان ناندیڑ میں پناہ لیتے ہیں۔ بدنام زمانہ ملزمان کے پنجاب میں جرائم کرنے کے بعد ناندیڑ میں پناہ لینے کے کئی واقعات ہیں۔ اس لیے پولیس کی یہ وارننگ خاص اہمیت کی حامل ہے۔ کینیڈا میں خالصتانی نجار کی ہلاکت کے بعد کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارت پر سنگین الزامات عائد کیے اور دونوں ممالک کے درمیان فی الحال سفارتی تعلقات میں کڑواہٹ آگئی ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ، ناندیڑ سری کرشنا کوکاٹے کے مطابق مشتبہ قرار دیے گئے ان بدمعاشوں کے ضلع اور شہر میں پناہ لینے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے مطابق، وہ ضلع میں تمام ہوٹلوں، لاج ، ڈھابوں، یاتری نواس، سرائے، آشرم ،اسکولوں کے علاوہ کرایہ کے مکانوں میں اپنی شناخت کو چھپا کر رہ سکتے ہیں ۔ اس کے لیے نامعلوم شخص کی شناخت کی تصدیق کرنے کے بعد ہی انہیں پناہ دی جانی چاہیے ۔ سری کرشنا کوکاٹے نے اپیل کی کہ اگر کوئی مشتبہ حرکت پائی جائے تو فوری طور پر اس کی اطلاع پولیس کو دیں۔

یہ بھی پڑھیں:خالصتان نواز سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجرکینیڈا میں ہلاک

این آئی اے کی طرف سے جاری کردہ فہرست:

قومی تحقیقاتی ایجنسی نے ملک کی کئی ریاستوں میں خالصتانی حامیوں کے خلاف کاروائی کی قلعی کھولنی شروع کر دی ہے۔ ان کی جائیدادیں ضبط کی جا رہی ہیں۔ ان کی ہٹ لسٹ بھی تیار کر لی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی این آئی اے نے 43 گینگسٹروں کی فہرست بھی جاری کردی ہے۔ یہ تمام بدمعاش فی الحال مفرور ہیں۔ این آئی اے نے اس کے لیے انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔ایسا اندازہ لگایا جارہا ہے کہ ملزم ملک کی کسی بھی ریاست یا شہر میں پناہ لے سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.