ETV Bharat / state

مہاراشٹر: دو مکانات پر آسمانی بجلی گری، درجنوں افراد زخمی

محکمۂ موسمیات نے ملک کے کئی حصوں میں بھاری بارش کی پیشن گوئی کی ہے، بارش کے سبب کئی علاقوں میں پیدا شدہ سیلابی صورت حال سے لوگ پریشان حال تو ہے ہی لیکن اب آسمانی بجلی نے بھی لوگوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Oct 22, 2020, 8:54 AM IST

Updated : Oct 22, 2020, 10:21 AM IST

مہاراشٹر کے ضلع تھانے کے شاہ پور تعلقہ میں بدھ کی رات اچانک دو مکانات پر آسمانی بجلی گرگئی۔ جس میں 26 افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں چھ ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔

ضلع کے ایک قبائلی گاؤں میں تھوراڈ خاندان رہائش پذیر ہے، یہاں گزشتہ شب موسلادھار بارش ہورہی تھی جس کی وجہ سے سارے افراد گھر میں ہی موجود تھے اور اسی دوران ان کے گھر پر آسمانی بجلی گر پڑی جس سے خاندان کے تمام افراد زخمی ہوگئے۔

اس کے علاقہ تھوراڈ خاندان کے مکان سے متصل ایک پاردھی خاندان کا بھی مکان ہے اور یہ مکان بھی آسمانی بجلی کی زد میں آگیا اور اس گھر کے سبھی افراد زخمی ہوگئے۔ دونوں خاندانوں کے کل 26 افراد زخمی ہوئے۔

بجلی گرنے سے دونوں مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ تمام زخمیوں کو شاہپور سب ضلر گورنمنٹ اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔

Last Updated : Oct 22, 2020, 10:21 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.