ETV Bharat / state

بھیونڈی: مکان خالی کرانے پر قتل - مہاراشٹر

بھیونڈی شہر سے متصل نالاپار علاقے میں مقیم تلسی رام چوہان کا گلا ریت کر قتل کر دیا گیا تھا اور ان کی لاش کو قاسمی کمپاؤنڈ کے نزدیک پھینک کر قاتل فرار ہوگئے تھے۔

بھیونڈی: مکان خالی کرانے پر مکان مالک کا قتل

author img

By

Published : Mar 9, 2020, 6:18 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میں مکان خالی کرائے جانے کو لے کر ناراض شخص نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مکان مالک کا قتل کر دیا۔

بھیونڈی: مکان خالی کرانے پر مکان مالک کا قتل

بھیونڈی پولیس نے قتل کے کلیدی ملزم سمیت اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر قتل سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بھیونڈی شہر سے متصل نالاپار علاقے میں مقیم تلسی رام چوہان کا گلا ریت کر قتل کر دیا گیا اور ان کی لاش کو قاسمی کمپاؤنڈ کے نزدیک پھینک کر قاتل فرار ہوگئے تھے۔

بھیونڈی کے بھوئیواڑہ پولیس ٹیم نے لاش کا پنچنامہ کر پوسٹ مارٹم کے لیے لاش کو آئی جی ایم ہسپتال روانہ کیا اور نامعلوم قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کر تحقیقات شروع کر دی۔

اس دوران پولیس ٹیم کو معلوم ہوا کہ چند دنوں قبل مقتول کا کچھ لوگوں سے تنازع ہوگیا تھا، اسی بنیاد پر پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو تینوں ملزمین نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

ملزمین نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم رمیش راٹھور مقتول تلسی رام چوہان کے مکان میں بطور کرایہ دار کافی دنوں سے رہائش پذیر تھا۔

تلسی کو اس بات کا شبہ تھا کہ بعد میں ملزم اسکا مکان خالی نہیں کریگا، اس خوف سے اس نے فورا مکان خالی کرانے کے لیے کہا، اسی بات سے ناراض کلیدی ملزم نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ ملکر تلسی رام چوہان کا گلا ریت کر قتل کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.