ETV Bharat / state

Lack of Water in Aurangabad: اورنگ آباد کے کراڑ پورہ علاقے میں پانی کی قلت

author img

By

Published : Apr 20, 2022, 5:03 PM IST

مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں پانی کی عدم دستیابی سے عوام نے ناراضگی کا اظہار کرتتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران مجلس اتحاد المسلمین کے قائدین کی رہنمائی میں مقامی لوگوں نے سڑکوں پر آکر پانی کے انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا۔Lack of Water in Aurangabad

اورنگ آباد کے کراڑ پورہ علاقے میں پانی کی قلت

اورنگ آباد کے کراڑ پورا علاقے میں پانی سپلائی کے انتظامات کے مطالبے پر علاقے کے لوگوں نے مجلس اتحاد المسلمین کے قائدین کی رہنمائی میں سڑکوں پر احتجاج کیا۔ گزشتہ کئی سالوں سے اورنگ آباد شہر میں واقع کراڑ پورہ علاقہ میں نلوں کے ذریعے آلودہ پانی فراہم کیا جارہا ہے۔Lack of Water in Aurangabad

علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈرینیج لائن بھی ناکارہ ہونے کے سبب ڈرینیج کا گندا پانی راستوں پر بہتا رہتا ہے۔ علاقوں میں نلوں کے ذریعے پانی ہی نہیں آتا کراڑ پورہ میں یہ شکایات گزشتہ کئی سالوں سے ہے، لیکن ان علاقوں میں توجہ دینے والا کوئی نہیں ہے۔ لہذا اس جانب اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی توجہ دلانے کے لیے مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈران کی رہنمائی میں علاقے کے ساکنان اور مجلس اتحاد المسلمین کے دیگر ذمہ داران نے اورنگ آباد کے سڑکوں و علاقے میں موجود پانی کی ٹنکی پر احتجاج کیا۔ نو نامزد ایگزیکٹیو انجینئر ہیمنت کولہے نے انہیں بھروسہ دلایا کہ جلد ہی ان کا مسئلہ حل کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: BJP Protests in Aurangabad: پانی کی قلت کا معاملہ، بی جے پی کا کمشنر کے گھرکے باہر احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.