ETV Bharat / state

Art House کوکیلا بین نے نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر کا آرٹ ہاؤس کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Apr 2, 2023, 8:02 PM IST

ممبئی میں نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں 16000 مربع فٹ پر پھیلے آرٹ ہاؤس کا افتتاح کیا گیا، جسے ہندوستان کے معروف ثقافتی نظریہ نگار رنجیت ہوسکوٹے اور نیویارک میں مقیم آرٹ کلکٹر اور گیلرسٹ جیفری ڈیچ نے ڈیزائن کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

ممبئی: صنعت کار مکیش امبانی کی والدہ کوکیلا بین نے اتوار کو نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں 16,000 مربع فٹ پر پھیلے آرٹ ہاؤس کا آغاز کیا۔ کلچرل سنٹر کے میگا لانچ کا آج تیسرا دن تھا۔ لانچ ایونٹ میں امبانی خاندان کی چار نسلوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔ میگا لانچ کے تیسرے اور آخری دن، نیتا امبانی اور ایشا امبانی نے 'انڈیا ان فیشن' ریلیز کی، جو ایک منفرد کتاب ہے جو بین الاقوامی فیشن کی دنیا پر ہندوستانی فیشن کے اثرات کو ظاہر کرتی ہے۔ ایشا امبانی نے سامعین کے لیے کتاب کے کچھ اہم حصے پڑھ کر سنائے۔ گلوکار پرتیک کہد نے اپنی سریلی آواز سے لانچ کے موقع پر موجود فن سے محبت کرنے والوں کے دل جیت لیے۔

آرٹ ہاؤس میں 'سنگم' کے عنوان سے ایک افتتاحی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ جسے ہندوستان کے معروف ثقافتی نظریہ نگار رنجیت ہوسکوٹے اور نیویارک میں مقیم آرٹ کلکٹر اور گیلرسٹ جیفری ڈیچ نے ڈیزائن کیا ہے۔ نمائش میں ملک اور دنیا کے 10 مشہور فنکاروں کے 50 سے زائد فن پارے شامل کیے گئے ہیں۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکاروں فرانسسکو کلیمینٹ، اینسلم کیفر اور سیسلی براؤن کے کام پہلی بار ہندوستان میں نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔ ہندوستانی فنکاروں بھوپین کھکھر، شانتی بائی، رنجانی شیٹر اور رتیش ٹی کے کام بھی یہاں دیکھے جا سکتے ہیں۔

آرٹ ہاؤس کے ڈیزائن کی خاصیت یہ ہے کہ اسے نمائش کی ضروریات کے مطابق ڈھالا جا سکتا ہے۔ اس چار منزلہ آرٹ ہاؤس کی تعمیر میں جدید ترین تکنیک کا استعمال کیا گیا ہے۔ عالمی معیار کی آرٹ کی نمائشوں سے لے کر ٹیکنالوجی یا تعلیم تک کی ورکشاپس اور تقریبات بھی یہاں منعقد کی جا سکتی ہیں۔ آرٹ ہاؤس نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور فن کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ عالمی پلیٹ فارم ملنے سے ہندوستان کے نوجوان فنکاروں کی صلاحیتوں کو دنیا میں نئی پہچان ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر کی افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ ستاروں نے چار چاند لگائے

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.