ETV Bharat / state

میرا خاتمہ میری شروعات ہوگی، مووی مافیا کو کنگنا کا پیام

ممبئی میں واقع کنگنا رناوت کے اسٹوڈیو پر بی ایم سی کی ٹیم پہنچنے کے کچھ دیر بعد اداکارہ کنگنا نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’مووی مافیا‘ اگر مجھے یہاں ختم کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو میں دوسری جگہ اٹھ کھڑی ہوں گی جو میری شروعات ہوگی۔

Kangana Ranaut's message to movie mafias: My end is my beginning
میرا خاتمہ میری شروعات ہوگی، مووی مافیا کو کنگنا کا پیام
author img

By

Published : Sep 8, 2020, 11:27 AM IST

کنگنا رناوت نے کہا کہ ’مووی مافیا اپنے طاقتور دوستوں کا استعمال کرتے ہوئے میری پہچان اور گھر توڑ دیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی ایم سی کا عملہ ان کا دفتر توڑ دے گا۔

اداکارہ نے کہا کہ ممبئی میں منی کرنیکا فلمس کے ان کے آفس کو بی ایم اسی عہدیدار توڑنے والے ہیں جسے انہوں نے 15 برس انتہائی محنت کے بعد بنایا تھا۔

کنگنا نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’تم مجھے یہاں ختم کروگے تو میں دوسری جگہ اٹھ جاؤں گی اور بھروسہ کریں اس سے آپ لوگوں کو زیادہ تکلیف پہنچے گی‘۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ میونسپل کارپوریشن کے عہدیدار بغیر اطلاع ان کے دفتر میں داخل ہوگئے جبکہ ان کے پاس تمام ضروری کاغذات موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح بی ایم سی عملے نے اطلاع کے بغیر میری جائیداد پر چھاپہ مارا ہے اسی طرح وہ لوگ پوری عمارت کو مسمار کردیں گے‘۔

اداکارہ کنگنا کو مرکزی حکومت نے وائی زمرے کی سکیورٹی مہیا کرائی گئی جس کے تحت کنگنا کی حفاظت کےلیے 11 سکیورٹی اہلکار مامور رہیں گے۔ وائی زمرے کی سیکوریٹی فراہم کرنے کے بعد کنگنا نے مرکزی حکومت اور اور امت شاہ کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.