ETV Bharat / state

Ramesh Bidhuri's derogatory remarks کسی کو بھی اپنی حدود پار نہیں کرنا چاہیے: کنگنا رناوت - بہوجن سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ دانش علی

جنوبی دہلی سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی نے جمعرات کے روز ایوان میں بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ دانش علی کے خلاف انتہائی اشتعال انگیز ریمارکس کیے ہیں جس پر مختلف رد عمل سامنے آرہے ہیں۔ Ramesh Bidhuri's objectionable comments in Parliament

Kangana Ranaut reacts to BJP MP Ramesh
Kangana Ranaut reacts to BJP MP Ramesh
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 23, 2023, 2:13 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اکثر و بیشتر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ کنگنا وناوت اپنے بے ساختہ بیانات سے اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں۔ کنگنا رناوت نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کے بہوجن سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ دانش علی پر انتہائی اشتعال انگیز تبصرہ پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک پوسٹ کو دوبارہ شیئر کیا اور اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’’اپنی حدود کسی کو پار نہیں کرنی چاہیے، ایک بار جب وہ لکیر کسی بھی طرف سے پار ہوجاتی ہے تو اس کا اثر اس پر ضرور ہوتا ہے۔ اگر ہم اپنی حدود کو پار کرتے ہیں تب ہم کہاں تک جائیں گے یہ نہیں کہا جاسکتا؟ میری سب سے گذارش ہے کوہ اپنے حدود میں رہیں، جئے شری رام۔"

Kangana Ranaut reacts to BJP MP Ramesh
Kangana Ranaut reacts to BJP MP Ramesh

بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ دانش علی کے خلاف لوک سبھا میں بدھوڑی کے انتہائی اشتعال انگیز ریمارکس کے باعث جمعہ کو اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان بڑے پیمانے پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ اس معاملے پر راجیہ سبھا کے رکن اور کانگریس کے سابق رہنما کپل سبل، مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی، نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبد اللہ اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے بھی سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: نئی پارلیمنٹ میں نفرت کے کلچر کا افتتاح: کپل سبل

جبکہ دانش علی کنور نے کہا کہ اگر رمیش بدھوڑی کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا تو وہ ایوان کی رکنیت چھوڑنے پر غور کر سکتے ہیں۔ دانش علی نے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا وہیں دوسری جانب بی جے پی نے رمیش بدھوڑی کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرتے ہوئے پندرہ دن کے اندر جواب طلب کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.