ETV Bharat / state

کنگنا راناوت کا ایپی سوڈ ختم ہوا: سنجے راوت

بی ایم سی کی جانب سے پالی ہل میں واقع کنگنا راناوت کی آفس منہدم کیے جانے کے بعد شیوسینا نے اب خاموشی اختیار کر لی ہے۔ شیوسینا نے اب کنگنا سے جڑے کسی بھی موضوع کوترجیح نہ دینے کافیصلہ کیا ہے۔

sanjay rawat
فائل
author img

By

Published : Sep 10, 2020, 9:58 PM IST

شیوسینا کے ترجمان اور ممبر آف پارلیمنٹ سنجے راوت نے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کرنے کے بعد اخبار نویسوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیوسینا کے لیے اب کنگنا کا ایپی سوڈ ختم ہوچکا ہے۔ اسی کے ساتھ راوت نے مزید کہا کہ کنگنا کے دفتر پر بی ایم سی کی جانب سے ہونے والی انہدامی کاروائی سے کوئی بھی ناراض نہیں ہے۔

راوت نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میں شیوسینا کے چیف اور مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھوٹھاکرے سے پارٹی کے متعلق کام کاج کے سلسلے میں ملاقات کیا ہوں۔

ہم فی الحال اپنے روزانہ کے معمول، سرکاری اور سماجی کاموں اور عوامی فلاحی کاموں کی طرف دھیان دے رہے ہیں۔ کنگنا کے دفتر اور مکان کو منہدم کیے جانے کے بعد کانگریس کی چیئرپرسن سونیاگاندھی اور این سی پی کے سربراہ شردپوار ناراض ہوگئے تھے؟

اس سوال کےجواب میں راوت نے کہا کہ میڈیا میں ایسا لکھنے والوں کے پاس غلط جانکاری تھی۔ شردپوار صاحب یا سونیاگاندھی جی کسی نے بھی اس معاملے پر اپنی ناراضگی کو لے کر کوئی بھی بیان نہیں دیا ہے۔

واضح رہے سنجے راوت اور ادھو ٹھاکرے کی جمعرات کو ہوئی ملاقات سے پہلے ممبئی میں وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ پرادھو ٹھاکرے اور شردپوار کے درمیان ہونے والی میٹنگ کنگنا کے دفتر گھر کا انہدام نیز میڈیا میں اس خبر کو لے کرمہا وکاس آگھاڑی میں اختلاف بھی زیر بحث رہا۔

مزید پڑھیں:

کنگنا رناوت معاملہ: سماعت 22 ستمبر تک ملتوی

اس میٹنگ میں شردپوار اور ادھو ٹھاکرے کے درمیان یہ بات طے پائی کہ اب شیوسینا کنگنا راناوت کے موضوع کوترجیح نہیں دے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.