ETV Bharat / state

کلیان: اے پی ایم سی مارکیٹ میں عام صارفین کے داخلے پر پابندی - مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل کلیان ڈمبیولی میونسپل کارپوریشن

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل کلیان ڈمبیولی میونسپل کارپوریشن نے اے پی این سی مارکیٹ عام صارفین کے داخلہ پر مکمل طور سے پابندی عائد کردی ہے۔

اے پی ایم سی مارکیٹ میں عام صارفین کے داخلے پر پابندی

author img

By

Published : Mar 28, 2020, 11:50 PM IST

خوشی کی بات یہ ہے کہ اب صارفین گھر بیٹھے آن لائن سبزی ترکاری منگا سکتے ہیں اس کے لیے ایک ایپل نامی ایپ بھی متعارف کرایا گیا ہے جس کی مدد سے شہری سبزی ترکاری، کرانہ سمیت دیگر ضروری اشیاء مناسب قیمت پر دستیاب اپنے گھر منگا سکیں گے۔

اتنا ہی نہیں شہر کے 46 میڈیکل اسٹورز سے دواؤں کی بھی اب ہوم ڈلیوری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کلیان میونسپل انتظامیہ نے سبزی ترکاری لینے والے یومیہ گاہکوں کی ہونے والی زبردست بھیڑ کے پیش نظر اور کورونا وائرس وبا کے پھیلینے کے خدشات بڑھ جانے سے خردہ فروش، اور عام شہریوں کے داخلہ پابندی عائد کردی ہے۔

اے پی ایم سی مارکیٹ میں عام صارفین کے داخلے پر پابندی

اب صرف تھوک تاجر ہی اے پی ایم سی مارکیٹ سے سبزی ترکاری خرید سکیں گے جبکہ کلیان میں چار اور ڈمبیولی میں ایک مرکز بنایا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی کلیان کارپوریشن نے شہریوں کی سہولیت کو دیکھتے ہوئے ایپل منڈی نامی ایپ متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین گھر بیٹھے اپنی ضرورت کا سامان خرید سکتے ہیں۔

کلیان اے پی ایم سی مارکیٹ میں ہونے والی زبردست بھیڑ کو کم کرنے کے پیش نظر عام شہری اور خردہ تاجروں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

خردہ تاجروں اور شہریوں کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو اسکے لیے کلیان کے سبھاش میدان، پھڑکے گراؤنڈ، میکسی گراؤنڈ، وائلے گراؤنڈ اور ڈمبیولی کے 90 فٹ روڈ پر ایسے کل پانچ مقامات پر سبزی ترکاری فروخت ہوگی۔

کلیان ڈومبیولی کے میونسپل کمشنر ڈاکٹر وجے سوریہ ونشی نے بتایا کہ 21 دنوں کے لاک ڈاون کا نفاذ ہوتے ہی اے پی ایم سی مارکیٹ میں زبردست بھیڑ ہونے لگی ہے اور سماجی فاصلہ کا مقصد پوری طرح فوت ہورہا تھا اس لیے اس طرح کے اقدام کرنا پڑا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.