اشتعال انگیز تقریر کرنے اور مہاتما گاندھی پر نازیبا تبصرہ کرنے کے الزام میں کالی چرن مہاراج کو رائے پور سے گرفتار کیا گیا ہے اور پونے پولیس کا ایک دستہ نہیں پونے لا رہا ہے۔ Kalicharan arrested for Making Derogatory Remarks on Mahatma Gandhi کالی چرن مہاراج کو آج دوپہر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
اس معاملے میں آل ہندو فرنٹ کے ملند ایکبوٹے اور اکولا کے کالی چرن مہاراج اور دیگر کے خلاف پونے کے کھڑک پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پونے کے ناٹو باغ میدان میں 19 دسمبر کو منعقدہ ایک تقریب میں متنازع تقریریں کی گئی تھیں اور اس معاملے میں پولیس افسر سومناتھ ڈھاگے نے حکومت کی جانب سے شکایت درج کرائی ہے۔
اسی کے مطابق ملند ایکبوٹے، موہن راؤ شیٹے، دیپک ناگپورے، کالی چرن مہاراج، نند کشور ایکبوٹے اور اکولہ کے دیگیندر کمار کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 295 (اے)، 298، 505 (2)، 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔