ETV Bharat / state

عدالتی جنگ میرے لیے نئی بات نہیں: سنجے راوت

گزشتہ دنوں ممبئی مہانگر پالیکا کی جانب سے فلم اداکارہ کنگنا رناوت کے دفترکا غیرقانونی حصہ مسمار کیے جانے کے بعد کنگنا اور شیوسینا کے ترجمان سنجے راوت کے درمیان ٹوئیٹر سے شروع ہونے والی لفظی جنگ عدالت جاپہنچی، جہاں دونوں فریق اب قانونی جنگ لڑرہے ہیں۔

عدالتی جنگ میرے لیے نئی بات نہیں: سنجے راوت
عدالتی جنگ میرے لیے نئی بات نہیں: سنجے راوت
author img

By

Published : Sep 24, 2020, 9:56 PM IST

اس سلسلے میں سنجے راوت اور این ایم سی کے عہدیدار بھاگیہ ونت لوٹے کو مدعا علیہ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ آج جب اس کیس کی سماعت شروع ہوئی تو دونوں نے عدالت میں جواب دینے کے لئے وقت دینے کی اپیل کی۔ جس کے بعد عدالت نے ان دونوں کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے توسیع دے دی۔ تاہم ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ وہ اس حالت میں ممبئی نہیں چھوڑ سکتے۔ عدالت نے کہا کہ 'صرف یہی نہیں بلکہ اگر آپ کو جواب دینے کے لئے توسیع کی ضرورت ہو تو میں اسے دوں گامگر آپ لوگ ہر کام عجلت میں کرتےہیں۔'

بعد ازیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سنجے راوت نے کہا ’’ ہم ہر جنگ لڑنے کے لئے تیار ہیں، عدالتی جنگ میرے لئے کوئی نئی بات نہیں ہے‘‘اس کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا ہم مقدمات سے نہیں ڈرتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ ہم ممبئی شہر اور ریاست مہاراشٹرکے ’’وقار‘‘ کے لئے لڑتے ہیں اور لڑتے رہیں گے۔

واضح رہے کچھ دن پہلے ہی کنگنا رناوت نے یہ کہتے ہوئے اپنا رد عمل ظاہر کیا تھا کہ ممبئی پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کی طرح ہے۔ جس کے بعد ان کے خلاف سخت ردعمل سامنے آیا۔ یہ ردعمل سینیما اور سیاسی حلقوں کی طرف سے سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اورنگ آباد: کورونا کیسز میں بتدریج اضافہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.