ETV Bharat / state

Journalist Arrested in Maharashtra معشوقہ کے قتل کے الزام میں صحافی گرفتار - اورنگ آباد میں صحافی گرفتار

اورنگ آباد میں گرل فرینڈ کو قتل کرنے اور اس کی لاش کو ٹھکانے کے الزام میں ایک صحافی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ Woman Allegedly Murdered by Journalist in Maharashtra

Journalist Arrested in Maharashtra
اورنگ آباد میں صحافی گرفتار
author img

By

Published : Aug 19, 2022, 11:13 AM IST

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں 35 سالہ صحافی کو مبینہ طور پر ایک شادی شدہ خاتون کو قتل کرنے اور ثبوت مٹانے کے مقصد سے لاش کو چھپانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ مقتول خاتون کی عمر 24 سال تھی اور اس کا تین سال کا بچہ بھی تھا، وہ شیور کی رہنے والی تھی۔ Journalist Allegedly Murdered Married Woman

پولیس نے بتایا کہ اس کا مبینہ طور پر سوربھ لاکھے (35) کے ساتھ معاشقہ تھا جو فری لانس رپورٹر کے طور پر کام کرتا تھا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ حال ہی میں وہ اپنے خاندان کو چھوڑ کر یہاں ہڈکو کے علاقے میں کرائے کے مکان میں شفٹ ہوئی تھی جہاں صحافی سوربھ لاکھے اس سے ملنے جاتا تھا۔ اہلکار نے بتایا کہ شادی کے مطالبے سے تنگ آکر اس نے مبینہ طور پر 15 اگست کو خاتون کا گلا گھونٹ دیا اور اس کے جسم کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے۔

اگلے دن اس نے اس کا سر اور ہاتھ شیور کے ایک گودام میں رکھ دیا۔ بدھ کو جب وہ جسم کے بقیہ حصوں کو لے جا رہا تھا تب گھر کے مالک نے اسے دیکھا اور پولیس کو آگاہ کیا جس نے شیور کے راستے میں سوربھ لاکھے کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.