مالیگاؤں: مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس ممبئی کی جانب سے منصورہ انجینئرنگ کالج Mansoora Engineering College میں آج 21 مئی بروز ہفتہ کو جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا، جس میں امیدواروں کی اہلیت، تعلیمی لیاقت، ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل کے لحاظ سے مختلف کمپنیوں کے ذمہ داران کی جانب سے ڈائریکٹ انٹرویو کیا گیا۔
اس تعلق سے پروفیسر عدیل انصاری Prof. Adeel Ansari نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جامعہ محمدی ایجوکیشن سوسائٹی (منصورہ کیمپس) میں ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس کی جانب سے شہر مالیگاؤں میں پہلا میگا جاب ڈرائیو منعقد کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مالیگاؤں شہر میں پاورلوم صنعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتی ہے لیکن نوٹ بندی اور لاک ڈاؤن کے سبب یہ صنعت گزشتہ کئی برسوں سے معاشی بحران سے دوچار ہو رہی ہے Job Fair held at Mansoora Engineering College, Malegaon۔
پروفیسر عدیل انصاری نے مزید کہا کہ مالیگاؤں کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بہتر روزگار فراہم کرنے کی غرض سے بیرون شہروں کی کمپنیوں کو اس میگا جاب فیئر میں مدعو کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس میگا جاب فیئر میں پانچ سو سے زائد امیدواروں نے شرکت کی جس میں سے بہت سارے امیدواروں کو تعلیمی لیاقت اور انٹرویو کے بعد مختلف آسامیوں کے لیے منتخب کیا گیا۔
مزید پڑھیں:
- Job Fair Held in Aurangabad: اورنگ آباد جاب میلے میں 1500 سے زیادہ امیدواروں کا سلیکشن
- Job Fair in Noida: نوئیڈا جاب میلے میں چار ہزار طلباء نے شرکت کی
وہیں اس موقع پر موجود کچھ امیدواروں نے بتایا کہ منصورہ انجینئرنگ کالج میں منعقدہ میگا جاب ڈرائیو سے انہیں کافی آسانیاں ہوئی ہیں۔ مختلف شہروں کی معروف کمپنیوں میں انٹرویو دینے کا موقع میسر ہوئے اور نوکری کے لیے انتخابات بھی کیا گیا۔