ETV Bharat / state

ایسا ناکام وزیراعظم ملک نے کبھی نہیں دیکھا: جینت پاٹل

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے وزیراعظم پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا۔

jayant patil
author img

By

Published : Mar 29, 2019, 8:18 PM IST

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ڈی آرڈی او کے سائنسداں جو کامیابی حاصل کرتے تھے، اس کا اعلان وہ خود کرتے تھے لیکن اس بار وزیراعظم نے سٹیلائٹ تباہ کرنے کی اطلاع دی۔

یہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے اور یہ خلاف ورزی وزیراعظم نے کی ہے۔ وہ ممبئی میں پارٹی کے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عظیم اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم کا مسئلہ تقریباً حل ہو چکا ہے، کانگریس راویر پارلیمانی حلقے کے لیے بضد تھی اور این سی پی بھی وہ سیٹ چاہتی تھی لیکن دونوں پارٹیوں کے کارکنان سے بات چیت کرنے کے بعد یہ سیٹ کانگریس کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے۔

جلگاؤں ضلع میں دو سیٹوں میں سے راویر کی سیٹ پر کانگریس اپنا امیدوار اتارے گی جبکہ جلگاؤں کی سیٹ پر این سی پی اپنا امیدوار اتارے گی۔

انہوں نے کہا کہ عظیم اتحاد کے امیدواروں کو عوام کی جانب سے بھرپور اعتماد اور تعاون مل رہا ہے۔

تمام لوگوں کے رویے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ عظیم اتحاد کی حکومت قائم ہونا چاہئے۔

عظیم اتحاد کے امیدواروں کے پرچہ نامزدگی داخل کرتے وقت عوام بھرپور طریقے سے جمع ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ خبریں بھی آرہی ہیں کہ بی جے پی عوام کو پیسے کا لالچ دے رہی ہے۔ نوٹ بندی کی وجہ سے تمام سیاسی جماعتوں اور بی جے پی میں کیا فرق ہوا ہے؟ یہ نظر آرہا ہے۔

بی جے پی کے لوگ رام مندر تو نہیں تعمیر کر سکے، البتہ کروڑہا روپے کی لاگت سے بی جے پی کے دفاتر ضرور بن گئے۔

جینت پاٹل نے کہا کہ چندرکانت پاٹل ہم پر تنقید کر رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ چندرکانت پاٹل سے کچھ اور امید کرنا ہی غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی ہر محاذ پر ناکام ہوئے ہیں۔ ایسا ناکام وزیراعظم ملک نے اس سے قبل کبھی نہیں دیکھا۔ مودی کی غیرملکی سفارتی پالیسی مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔

جینت پاٹل نے کہا کہ ہمارے پاس بہت سے امیدوار ہیں۔ ہم امیدوار دوسری پارٹیوں سے امپورٹ نہیں کرتے ہیں۔ خواہشمندوں کو سمجھانا پڑتا ہے۔

سانگلی میں کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس و دیگر اتحادی پارٹیاں ایک ساتھ مل کر بی جے پی و شیوسینا کے امیدوار کو ناکام کریں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.