ETV Bharat / state

وسیم رضوی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

author img

By

Published : Mar 17, 2021, 1:06 PM IST

اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کے قرآن مخالف بیان پر علماء بلا لحاظ مسلک شدید مذمت کر رہے ہیں اور عوام میں بھی غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور کئی مقامات پر لوگوں نے سابق چیئرمین وسیم رضوی کے خلاف احتجاج درج کیا۔ اس تعلق سے مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں گزشتہ روز جنتادل سیکولر نے مقامی پولیس انتظامیہ کی ڈی وائے ایس پی لتا ڈھونڈے سے وسیم رضوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

janata dal secular demand for strict action against waseem rizvi in malegaon
وسیم رضوی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

اس تعلق سے جنتادل سیکولر کے رہنما مستقیم ڈگنیٹی نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'وسیم رضوی فرقہ پرستوں کا آلۂ کار بنا ہوا ہے۔ یوپی وقف بورڈ بدعنوانی معاملے میں سی بی آئی تفتیش کر رہی ہے۔ اس تفتیش اور قانونی کارروائی سے بچانے کے لئے وسیم رضوی نے اس طرح کا بیان دیا ہے تاکہ فرقہ پرستوں کی جانب سے مدد ملے اور اس معاملے سے وہ بچ جائے۔'

دیکھیں ویڈیو

بعدازاں مہاگٹھ بندھن کی گٹ نیتا شان ہند نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ وسیم رضوی نے جو قرآن پاک کی 26 آیتوں کو تحریف کرنے کا جو گستاخانہ مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضداشت داخل کی ہے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر وسیم رضوی پر مقدمہ درج نہیں کیا گیا تو جنتادل سیکولر 19 مارچ 2021 کو جمعہ کے دن شہیدوں کی یادگار کے پاس علامتی طور پر احتجاج کرے گی اور وسیم رضوی کے پتلے کو نذر آتش کیا جائے گا۔

اس معاملے میں شیعہ جماعت کے سرکردہ افراد نے بھی سخت مذمت کی اور وسیم رضوی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

اس ضمن میں کل جماعتی تنظیم کے اطہر اشرفی نے کہا کہ 'وسیم رضوی کے قرآن مخالف بیان کے بعد ملک بھر میں سخت مذمت اور احتجاج کیا جارہا ہے اور اس معاملے کے بعد وسیم رضوی کے اہل خانہ نے بھی بائیکاٹ کر دیا اور یہ اعلان کر دیا کہ ان سے ان کا کوئی تعلق نہیں اور جو اس کی فرضی قبر بنائی گی تھی اس کو بھی لوگوں نے توڑ دیا۔'

مزید پڑھیں:

وہیل چیئر پر اسٹنٹ کرنے والے رئیس کے حوصلے ہمالیہ سے بلند

انہوں نے کہا کہ 'وسیم رضوی نے بھارت کے ماحول کو خراب کیا ہے اس لئے اس پر سخت کارروائی ہونا چاہیے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.