اورنگ آباد کی تاریخی جامع مسجد سے منسلک جامعہ کاشف العلوم، جامعہ کی اس عمارت میں داخل ہوتے ہی تلاوت قرآن پاک اور درس و تدریس کا منظر دیکھنے کو ملتا تھا۔ طلباء کی تعلیمی سرگرمیوں کا یہ مرکز کہلاتا ہے، لیکن کورونا وائرس کی وبا کے سبب یہ عمارت اب خالی پڑی ہے۔
شہر میں کورونا کی وبا میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے، کورنٹین سینٹر ناکافی ہو رہے ہیں اسی لیے جامع مسجد کے مدرسے کو کورنٹین سینٹر میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
مولانا کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر شہر کی مساجد کو بھی کورنٹین سینٹر میں تبدیل کرنے کی تیاری ہے۔
کاشف العلوم کورنٹین سینٹر میں پہلے روز ہی سمتا نگر علاقے کے 11 افراد کو کورنٹین کیا گیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کورنٹین سینٹر میں انتہائی حساس رابطے والے مشتبہ مریضوں کو رکھا جائیگا، سب مریضوں کے طعام کی ذمہ داری جمعیت علمائے ہند نے قبول کی ہے۔
این سی پی لیڈر کا کہنا ہے کہ انسانیت کی خدمت کے مقصد سے مدرسے کو کورنٹین سینٹر میں تبدیل کیا گیا۔