ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے شہر کے چار مقامات پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جماعت اسلامی یوتھ ونگ نے اورنگ آباد میں ایک ہزار بیگ کلیکشن کا ہدف رکھا ہے۔ مذکورہ خون عطیہ کیمپ میں خواتین نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور یہ پیغام دیا گیا کہ انسانیت کی خدمت کے ذریعے ہی اسلام کے پیغام کو عام کیا جاسکتا ہے۔
جماعت اسلامی ہند کے یوتھ ونگ کی جانب سے اورنگ آباد شہر کے چار مقامات پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جماعت کے کارکنان کو عوام اور نوجوانوں کی طرف سے بھرپور تعاون ملا۔
یوتھ ونگ نے مختلف مراکز سے ایک ہزار بیگ کلیکشن کا ہدف مقرر کیا ہے۔ دن بھر چلے ان کیمپوں میں خواتین نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنے خون کا عطیہ دیا۔
- مزید پڑھیں: وقف املاک میں کروڑوں روپے کی بدعنوانی: حاجی عرفات
- اورنگ آباد: قرآن رشد و ہدایت کا سر چشمہ ہے
واضح رہے جماعت اسلامی ہند اورنگ آباد یونٹ ہر سال بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کرتی ہے۔'