سنجیو بھٹ نے گجرات فسادات کے بعد اس وقت کے ریاست کے وزیراعلیٰ اور موجودہ وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف عرضی دائر کی تھی۔
اس کے بعد حکومت گجرات کی طرف سے انہیں برخواست کر دیا گیا اور 30 ستمبر 2011 کو انہیں حراست میں لیا گیا۔
گذشتہ ماہ جام نگر کی ذیلی عدالت کی طرف سے 20 جون 2019 کو انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔
سنجیو بھٹ کی اہلیہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ملک کی عوام اور آئی پی ایس ایسوسی یشن سے درخواست کی ہے وہ ان کا ساتھ دیں۔ انہیں پورا یقین ہے کہ ان کے شوہر سنجیو بھٹ بے گناہ ہیں اور رہا کئے جائیں گے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے گفتگو کے کا اہم حصہ پیش خدمت ہے ناظرین کے لیے ۔