ETV Bharat / state

Kajol Remark On Leaders ملک کے سیاسی رہنما غیرتعلیم یافتہ ہیں، کاجول

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کاجول نے ملک کے سیاسی رہنما کو غیرتعلیم یافتہ قرار دیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔ India is ruled by uneducated leaders says kajol

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کاجول
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کاجول
author img

By

Published : Jul 9, 2023, 9:51 AM IST

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کاجول ہندی سنیما کی ان منتخب اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، جو اپنی رائے کو کافی بے باکی کے ساتھ رکھتی ہیں۔ کاجول ہمیشہ اپنی باتوں کو کھل بیان کرتی ہیں، لیکن اس بار اداکارہ نے اپنے ایک بیان میں ملک کے سیاسی رہنماوں کو غیر تعلیم یافتہ کہا، جس پر ہنگامہ برپا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کو ان کے وائرل ہونے والے تبصرے پر مثبت و منفی جواب دے رہے ہیں۔ وہیں منفی کمنٹ کرنے والوں کو کاجول میں کرارہ جواب دیا ہے۔

دراصل اداکارہ کاجول جلد ہی او ٹی ٹی کی ویب سیریز 'دی ٹرائل' کے ساتھ اپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔ اداکارہ ان دنوں ویب سیریز کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ دریں اثنا دی کوئنٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے ملک کے رہنماؤں کی تعلیم اور سست ترقی پر تبصرہ کیا، جس پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔

اداکارہ نے کہا کہ تبدیلی، خاص کر بھارت جیسے ملک میں کافی آہستہ ہے۔ یہاں ترقی بہت زیادہ ہی دھمی ہے کیونکہ ہم اپنی روایات اور نظریات میں ڈوبے ہوئے ہیں اور یقیناً اس کا تعلق تعلیم سے ہے۔ کاجول نے مزید کہا کہ آپ کے پاس ایسے سیاسی رہنما ہیں جن کا کوئی تعلیمی پس منظر نہیں ہے۔ مجھے افسوس ہے، لیکن میں باہر جا کر یہ کہوں گی۔ ملک پر سیاست دانوں کی حکومت ہے لیکن ان میں سے بہت سے رہنما ایسے ہیں کہ ان کے پاس صحیح نقطہ نظر بھی نہیں ہے، جو صرف تعلیم سے حاصل ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Kajol Birth Anniversary: بالی ووڈ اداکارہ کاجول کی 47ویں سالگرہ

سوشل میڈیا پر ایک منفی ردعمل کا جواب دیتے ہوئے کاجول نے بھی ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنے وائرل ہونے والے بیان کی وضاحت کی۔ اداکارہ نے ٹویٹ کیا اور لکھا کہ میں صرف تعلیم اور اس کی اہمیت کی بات کر رہی تھی۔ میرا مقصد کسی سیاسی رہنما کی تذلیل کرنا نہیں تھا۔ ہمارے پاس کچھ عظیم رہنما ہیں جو ملک کو صحیح راستے پر لے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.