ETV Bharat / state

مالیگاؤں میں چوری کی بڑھتی وارداتیں - مالیگاؤں میں بڑھتے جرائم

مالیگاؤں شہر میں چوری کی وارداتوں میں ریکارڈ سطح پر اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ شہر کے تین اہم مقامات پر موبائل چوری اور لوٹ مار کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جس سے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ رہا ہے۔

increasing theft incidents in malegaon
علامتی تصویر
author img

By

Published : Dec 11, 2020, 7:59 PM IST

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں مختلف مقامات پر لوٹ مار، نقب زنی اور چوری کی وارداتیں پیش آئی ہیں۔ رمضانپورہ کی رہنے والی 38 سالہ خالدہ بانو نے مقامی پولس اسٹیشن میں گھر میں چوری کی شکایت درج کروائی ہے۔ شکایت کے مطابق کوئی نامعلوم شخص ان کے گھر میں داخل ہوکر 7 ہزار روپے چوری کرکے فرار ہوگیا۔

اسی طرح مالیگاؤں آؤٹر کیمپ میں چھاؤنی پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک ساتھ تین موبائل فون کی چوری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گرنا ندی پل پر دیر رات گئے 19 سالہ سنیل رمیش جادھو سالہ اور اسکے ساتھی سے دو نامعلوم چوروں نے ایک ریڈمی فون، ایک اوپو فون اور ایک سیمسنگ موبائل فون سمیت دیگر چیزیں لوٹ کر فرار ہوگئے۔

اس کے علاوہ تعلقہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ممبئی آگرہ روڈ پر بھی لوٹ کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شملہ ہوٹل کے سامنے 20 سالہ شیخ فریدن سے موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم افراد نے مارپیٹ کرتے ہوئے 5 ہزار روپے نقد اور ایک ویوو موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں:

لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد ,ماں گرفتار

واضح رہے کہ ان تینوں معاملے میں پولیس نے لوٹ مار، نقب زنی اور چوری کے ساتھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کردی ہے۔ اس واقعے نے ایک بار پھر پولس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ شہر میں دن بہ دن چوری، قتل، فائرنگ، غیر قانونی منشیات کی تجارت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس کا ماحول پایا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.