ETV Bharat / state

کووڈ 19: تھانے، بھیونڈی اور کلیان میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ

author img

By

Published : Apr 26, 2020, 11:40 PM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل تھانے، بھیونڈی اور کلیان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے سبب مقامی انتظامیہ تشویش میں مبتلا ہے۔

increased in the number of patients infected with the coronavirus in maharashtra
کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں زبردست اضافہ

ریاست مہاراشٹر میں 19 افراد کی موت اور 440 کورونا کے مثبت کیسز کی تصدیق کے ساتھ اعداد و شمار 8068 تک پہنچ گیا ہے۔

جبکہ تھانے میونسپل کارپوریشن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تھانے شہر میں 226 سے زائد کورونا متاثر مریضوں کی تعداد پہنچ چکی ہے۔ آج کورونا وائرس سے متاثر 17 مریضوں کی تصدیق کی اطلاع ہے۔

کلیان میونسپل کارپوریشن کی حدود میں میں 12 کورونا متاثر مریضوں کی تصدیق کے بعد مریضوں کی اعداد و شمار بڑھ کر 129 پہنچ گئی ہے۔ پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میں کورونا سے متاثر دو مزید نئے مریضوں کے تصدیق ہونے کے بعد بھیونڈی شہر اور مضافات میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 21 ہوگئی ہے۔

increased in the number of patients infected with the coronavirus in maharashtra
تھانے، بھیونڈی اور کلیان میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں زبردست اضافہ

پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میں آج کورونا کے دو نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس میں ایک گھونگھٹ نگر میں 32 سالہ نوجوان اور ممتاز نگر میں ایک 18 سالہ لڑکی کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ ان دونوں مریضوں کو خصوصی طور سے کورونا کے لیے بنائے گئے اندرا گاندھی میموریل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس طرح بھیونڈی شہر میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہو گئی ہے۔

میونسپل کارپوریشن کے عوامی رابطہ عامہ کے افسر کے مطابق کورونا سے متاثرہ دونوں مریض کورونا پازیٹیو مریض کے رابطے میں تھے۔ جس کے سبب انہیں بھی کورونا نے اپنے شکنجے میں جکڑ لیا۔ میونسپل کارپوریشن نے مثبت پائے گئے متاثرہ رہائشی علاقوں میں سینیٹائزیشن کاعمل جاری کردیا ہے۔

بھیونڈی شہر سے ملحق مضافات میں کورونا سے متاثر دو نئے مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔ کشیلی گاؤں میں رہنے والے 65سالہ شخص جانچ کے بعد کورونا سے متاثر پایا گیا ہے۔ جسے علاج کے لیے تھانہ کے سیول ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ رہنال گاؤں کے چرنی پاڑا میں ایک 65 برس کی خاتون کورونا سے متاثر تھیں۔ جسے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ نیز اس کے اہل خانہ کو ٹاٹا آمنترا میں کوارنٹین کردیا گیا تھا۔ نیز ان کا نمونہ جانچ کے لیے بھیجا گیا تھا۔ آج اس خاتون کا شوہر بھی کورونا پازیٹیو پایا گیا ہے۔ جنہیں علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ مضافات میں اب کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.