ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

author img

By

Published : Apr 27, 2020, 9:09 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 53 ہوگئی ہے جن میں سے 6 مریضوں کی موت واقع ہو چکی ہے جبکہ 23 مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھر چلے گئے ہیں۔

اورنگ آباد میں کورونا مریضوں میں اضافہ
اورنگ آباد میں کورونا مریضوں میں اضافہ

اورنگ آباد شہر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ اورنگ آباد میں اب تک مریضوں کی تعداد 53 ہو چکی ہے جن میں سے چھ مریضوں کی موت ہوچکی ہے اور تقریباً 23 مریض صحت مند ہو کر اپنے گھر چلے گئے ہیں۔ باقی کے مریض اورنگ آباد کے سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہیں اور شہر میں بہت سے مریضوں کو ہوم کورنٹائن بھی کیا گیا ہے۔

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن محکمہ صحت کی انچارج ڈاکٹر نیتا پاڈلکر

اورنگ آبادمیں کورونا وائرس کی وجہ سےایک خاتون کی موت ہو گئی جسکی عمر تقریبا ساٹھ سال تھی۔

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن محکمہ صحت کی انچارج ڈاکٹر نیتا پاڈلکر نے بتایا کہ مرنے والی خاتون کو بہت ساری بیماریاں تھی اور اُس خاتون کی دو دن پہلے ہی کورونا رپورٹ پوزیٹیو آئی تھی جس کے بعد اسے اورنگ آباد کی گھٹی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا ۔جس کے بعد علا ج کے دوران ہی خاتون کی موت واقع ہوگئی۔

وہیں کورونا وائرس میں مبتلا 17 سالہ لڑکے کی کرونا وائرس کی رپورٹ منفی آئی ہے جس کے بعد اسے اورنگ آباد کے سرکاری اسپتال کے کووڈ سینٹر سے ڈسچارج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.