ETV Bharat / state

مالیگاؤں: رمضان المبارک کے پیش نظر سفراء کی آمد کا سلسلہ جاری - Ramazan donation collectors arrived in Malegoan

مدارس کے اخراجات مخیران قوم کی امداد کے ذریعے پورے کئے جاتے ہیں۔اس تعلق سے ہر سال رمضان المبارک کے آغاز سے قبل مختلف ریاستوں کے مدارس سفراء کو مختلف مقامات پر بھیجتے ہیں۔

In view of Ramazan donation collectors arrived in Malegoan
مالیگاؤں: رمضان المبارک کے پیش نظر سفراء کی آمد کا سلسلہ جاری
author img

By

Published : Apr 19, 2021, 1:31 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کو مسجدوں اور میناروں کا شہر کہا جاتا ہے، ملک بھر میں اس شہر کی ایک منفرد شناخت ہے۔اس لیے ملک کی تقریبا تمام ریاستوں کے سفراء بڑی تعداد میں شہر مالیگاؤں کا رخ کرتے ہیں۔

جمعیت علماء مالیگاؤں (مدنی روڈ) کے ذریعے سفراء کو تصدیق نامہ جاری کیا جاتا ہے تاکہ عوام ان پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں مدارس کے لیے امداد سے نوازے۔اس کے علاوہ جمعیت علماء ہر سفیر کو تین دن قیام اور طعام کی سہولیت بھی فراہم کرتی ہے۔جمعیت علماء مالیگاؤں کے سکریٹری مولانا امتیاز اقبال نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جمعیت ہر سال ہزاروں سفراء کو تصدیق نامہ جاری کرتی ہے۔اور ان کے قیام اور طعام کا انتظام کرتی ہے۔

مالیگاؤں: رمضان المبارک کے پیش نظر سفراء کی آمد کا سلسلہ جاری

سفراء کو تصدیق نامہ جاری کرنے سے قبل متعلقہ مدارس اور مقامی جمعیت سے تحقیق کرتی ہے۔اس تعلق سے جمعیت علماء مالیگاؤں سکریٹری مولانا عمران اسجد ندوی نے بتایا کہ امسال بھی سفراء کی آمد کا سلسلہ جاری ہوچکا ہے اور اب تک متعدد سفراء کو تصدیق نامے جاری کیے جاچکے ہیں۔مولانا عبدالمتین قاسمی سفراء کو تصدیق نامہ جاری کرنے کے فرائض انجام دیتے ہیں۔

سفراء سے ان کے فوٹو اور مکمل معلومات طلب کی جاتی ہے اور ایک فارم بھر کرکے انہیں تصدیق نامہ دیا جاتا ہے۔اس طرح ملک بھر کے مدارس کیلئے شہر بھر سے ایک خطیر رقم بطور امداد ادا کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں میں بھی متعدد مدارس ہیں لیکن الحمداللہ شہر کے صاحب ثروت افراد کی امداد اور اللہ کے فضل وکرم سے تمام اخراجات پورے کر لئے جاتے ہیں۔ شہر سے شاذ ونادر ہی سفراء چندہ کرنے کے لیے دوسروں علاقوں میں جاتے ہیں۔

مدارسہ تعلیم الاسلام یوپی سے تعلق رکھنے والے سفیر ابرار احمد نے کہا کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے مدارس کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ معلم و معلمات کی تنخواہیں تک نہیں ہورہی ہے انہوں نے کہا ایسے میں وہ پہلے ممبئی گئے لیکن وہاں تمام مساجد بند ہونے کی وجہ سے کافی پریشانی اٹھانی پڑی لیکن جب وہ مالیگاؤں آئے تو جمعیتہ علماء مالیگاؤں (مدنی روڈ) نے انہیں تصدیق نامہ دیا جس سے بہت آسانی ہوئی۔اور وہ اب مالیگاؤں سے مدارس کے لیے ایک اچھی رقم لے کر واپس لوٹ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.