ETV Bharat / state

مہاراشٹر میں 1388 پولیس اہلکار کورونا سے متاثر، 12 کی موت - مہاراشٹر میں 1388 پولیس اہلکار کورونا سے متاثر، 12 کی موت

مہاراشٹر پولیس کے لیے کورونا وائرس کا خطرہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اس سے ابھی تک ریاست میں 1388 پولیس اہلکار متاثر ہوئے ہیں اور 12 کی موت ہوچکی ہے۔

in maharashtra, 1388 policemen infected with corona, killed 12
مہاراشٹر میں 1388 پولیس اہلکار کورونا سے متاثر، 12 کی موت
author img

By

Published : May 21, 2020, 7:44 PM IST

ریاست مہاراشٹر پولیس کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق دستے کے کُل 1388 اہلکار کورونا کی زد میں آچکے ہیں اور 12 کی موت ہوچکی ہے۔

کورونا انفیکشن سے متاثرین میں دستے کے کُل اہلکاروں میں 142 افسر اور 1246 مرد پولیس اہلکار ہیں۔

ریاست میں حال ہی میں دستے کے 948 معاملے فعال ہیں جس میں 107 افسر اور 841 سپاہی ہیں۔ کورونا سے دستے کے 428 اہلکار ٹھیک ہو چکے ہیں جس میں 34 افسر اور 394 سپاہی ہیں۔

پولیس کے مطابق 12 کی موت ہوچکی ہے جس میں ایک افسر اور 11 سپاہی شامل ہیں۔ کورونا کی وجہ سے جن پولیس اہلکاروں کی موت ہوئی ہے وہ سبھی مرد اہلکار تھے۔

ریاستی پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 188 کی خلاف ورزی کے ایک لاکھ 11 ہزار 412 معاملے درج کیے ہیں۔ ممبئی کو چھوڑ کر قرنطینہ کی خلاف ورزی کے 680 معاملے ہیں۔ پولیس فورس پر حملے کے 244 معاملے ہیں اور 823 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.