مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل کی عرضی پر ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ نے سماعت کرتے ہوئے ہسپتالوں آٹھ دنوں میں پچاس فیصد اسامیوں کو پورا کرنے کا حکم ریاستی حکومت کو دیا ہے۔
اورنگ آباد ضلع کے شعبہ صحت میں خالی اسامیوں کو جلد پورا کرنے کی ہدایت ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے دی ہے۔ خالی اسامیوں میں سے پچاس فیصد اسامیوں پر اگلے آٹھ دن میں تقرری کا عمل شروع ہوجانا چاہیے اور اگلے آٹھ ہفتوں میں باقی دو ہزار سے زائد اسامیوں پر تقرریاں مکمل ہونی چاہیے۔ یہ حکم بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے ریاستی حکومت کو دیا ہے۔ اس سلسلے میں رپورٹ بھی طلب کی ہے۔
اورنگ آباد کورٹ نے رکن پارلیمان امتیاز جلیل کی مفاد عامہ کی درخواست پر فیصلہ سنایا اور ریاستی حکومت کو ہدایت جاری کیے۔
واضح رہے کہ اس پورے معاملے میں رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے عدالت میں خود ہی اپنی درخواست کی پیروی کی اور عدالت کو یہ باور کرایا کہ ریاست میں میڈیکل انفراسٹرکچر اور مین پاور کی شدید قلت ہے۔