ETV Bharat / state

Maharashtra wakf Board ریاستی وقف بورڈ کے ممبران کی میٹنگ میں کہیں سارے اہم فیصلے لیے گئے - اوقافی املاک کی حفاظت

مہاراشٹر ریاستی وقف بورڈ کی اورنگ آباد شہر میں واقع وٹس ہوٹل میں 28 اور 29 اگست کو وقف بورڈ نے مدعیان کی دو روزہ سنوائی مکمل کی اس دوران چھینج رپورٹ سمیت، متولیان اور دیگر مدعیان کے موقف کی سماعت کی گئی۔ Important decisions were taken in meeting of members of Maharashtra State Waqf Board

ریاستی وقف بورڈ کے ممبران کی میٹنگ میں کہیں سارے اہم فیصلے لیے گئے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2023, 5:12 PM IST

ریاستی وقف بورڈ کے ممبران کی میٹنگ میں کہیں سارے اہم فیصلے لیے گئے

اورنگ آباد: مہاراشٹر ریاستی وقف بورڈ کی اورنگ آباد شہر میں واقع وٹس ہوٹل میں 28 اور 29 اگست کو وقف بورڈ نے مدعیان کی دو روزہ سنوائی مکمل کی اس دوران چھینج رپورٹ سمیت، متولیان اور دیگر مدعیان کے موقف کی سماعت کی گئی۔ جس کے بعد وقف بورڈ ممبران کی میٹنگ 30 اگست کو ہوئی اور اس میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لیے گئے جن میں وقف اراضیات پر موجود قبضہ جات کو برخاست کرنے سمیت اراضیات کو ڈیولپ اور ری ڈیولپ کرنے کا فیصلہ بھی شامل ہے۔

مہاراشٹر ریاستی وقف بورڈ اوقافی املاک کی حفاظت اور بازیابی میں پوری طرح سنجیدہ ہے وقف املاک کی بازیابی کیلئے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں، ساتھ ہی جیو ٹیگنگ سسٹم کے ذریعے وقف اراضیات پر تجاوزات کی نشاندہی بھی کی جارہی ہے۔ یہ اطلاع مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے چیئر مین ڈاکٹر وجاہت مرزا نے آج دی۔ وہ ہوٹل وٹس میں منعقدہ ایک اطلاعی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وقف بورڈ اراکین رکن پارلیمان ڈاکٹر فوزیہ خان امتیاز جلیل، سی ای او معین تا شیلدار اور دیگر اراکین وہ آفسران موجود تھے۔

میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وجاہت مرزا نے بتایا کہ 28 اور 29 اگست کو وقف بورڈ نے مدعیان کی دو روزہ سنوائی مکمل کی۔ اس دوران متولیان اور دیگر مدعیان کے موقف کی سماعت کی گئی۔ جس کے بعد آج وقف بورڈ ممبران کی میٹنگ ہوئی اور اس میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لیے گئے جن میں وقف اراضیات پر موجود قبضہ جات کو برخاست کرنے سمیت اراضیات کو ڈیولپ اور ری ڈیولپ کرنے کا فیصلہ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Third INDIA Alliance Meeting ممبئی میں آج سے اپوزیشن اتحاد انڈیا کا اجلاس

انھوں نے بتایا کہ اورنگ آباد شہر کے سٹی چوک میں وقف اراضی پر سے ناجائز قبضہ برخاست کرنے کا فیصلہ بھی بورڈ کی میٹنگ میں لیا گیا۔ بورڈ کے چیئر مین وجاہت مرزا نے ناندیڑ شہر میں واقع یتیم شاہ درگاہ اراضی پر سے تجاوزات کی برخاستگی کا بھی ذکر کیا۔ انھوں نے بتایا کہ وقف کی آمدنی بڑھانے کیلئے منصوبہ بندی کرنے اور مسلم طلبہ کو تعلیمی اسکالر شپ دینے کے موضوعات بھی میٹنگ میں زیر بحث آئے اور اس سے متعلق عنقریب فیصلہ لیا جائیگا۔ اسی طرح فوزیہ خان نے بھی وقف بورڈ کی آمدنی میں اضافے کی کوششوں کا ذکر کیا اور مستحق مسلمانوں اور ائمہ و موذنین کیلئے مختلف فلاحی اسکیمیں شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ فوزیہ خان نے بتایا کہ وقف بورڈ میں نئی بھرتی کا عمل جاری ہے اور ہر ضلع میں افرادی قوت بڑھانے سے کام کاج میں مزید تیزی آئیگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.