مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے گورنر اور صدر سے مطالبہ کیا ہے، کہ وہ مہاراشٹر کی سیاست میں مداخلت کریں اور ریاست میں فوری طور پر صدر راج نافذ کریں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹول نے کہا کہ ریاست میں اس وقت ایک تماشا چل رہا ہے ،اور بھارتیہ جنتا پارٹی جان بوجھ کر مہاراشٹر کا تماشا بنانے کا کام کر رہی ہے۔بی جے پی نے مہاراشٹر کو داغدار کیا ہے اور شاہو، پھولے، امبیڈکر کی ترقی پسند سوچ آج مہاراشٹر کو کہاں لے گئی ہے؟ یہ سوال ہے۔ اس وقت ریاست میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا مہاراشٹر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ریاست میں حکومت غیر مستحکم ہے اور یہ حکومت کب تک چلے گی یہ نہیں کہا جا سکتا۔ اس بات پر لڑائی ہے کہ اہم محکمہ کس کے پاس ہیں۔ ریاست کے لوگوں کو اس بات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، کہ کون سا کھاتہ کس کو دیا جائے۔ مرکزی بی جے پی حکومت ای ڈی، سی بی آئی کا خوف دکھا کر اپوزیشن کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:Maharashtra Politics وزارتوں کی تقسیم معاملہ پر وزیراعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ کی ڈیڑھ گھنٹے تک میٹنگ
ریاست کے کچھ حصوں میں ابھی تک کھیتی نہیں ہوئی ہے، جب کہ کچھ حصوں میں دوہری بوائی کا بحران ہے۔اعلان کرنے کے بعد بھی کسانوں کو مدد نہیں ملی ہے۔ وزیر زراعت لوٹ مار کے لیے بوگس اسکواڈ بھیج رہے ہیں۔ کسانوں کی خودکشی میں اضافہ ہوا ہے، مہنگائی، بے روزگاری، حکمران جماعت عوام کے مسائل پر بات نہیں کرتی، عوام کو نے لاچار بے بس چھوڑ دیا گیا ہے۔ پٹولے نے یہ بھی کہا کہ کانگریس پارٹی بارش کے موسم میں حکومت سے عوام کے سوالات کا جواب مانگے گی۔