ETV Bharat / state

Demand for FIR Against Nupur Sharma: مالیگاؤں کے مسلمانوں نے نپور شرما کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا

شان رسالت میں گستاخی، ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ اور واقعہ معراج کے تعلق سے بدزبانی کرنے والی بی جے پی کی خاتون ترجمان نپور شرما کے خلاف مسلمانوں میں سخت غم و غصہ دیکھا جارہا ہے۔

Demand for FIR against Nupur Sharma
آئمہ مساجد اہلسنت مالیگاؤں کا نپور شرما پر ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ
author img

By

Published : Jun 1, 2022, 2:16 PM IST

مالیگاؤں: شان رسالت میں گستاخی کے تعلق سے مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں آئمہ مساجد اہلسنت رمضان پورہ کے ایک وفد نے سٹی پولیس اسٹیشن کے انچارج سریش کمار کو ایک مکتوب دیتے ہوئے نپور شرما پر ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

دیکھیں ویڈیو

اس موقع پر مفتی عارف نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ٹائمز ناؤ نیوز چینل پر ایک بحث کے دوران نبی اکرم اور ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ کی شان میں گستاخی اور واقعہ معراج کے تعلق سے دل آزاد بیان دینے والی بی جے پی کی قومی ترجمان نپور شرما نے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

AMU Students Protest Against Nupur Sharma: نپور شرما کے خلاف اے ایم یو طلبہ کا احتجاجی مارچ

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے کو لیکر آئمہ مساجد اہلسنت نے سٹی پولیس اسٹیشن کے انچارج کو ایک مطالباتی مکتوب دیا ہے۔ جس کے بعد انہوں نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جبکہ اس معاملے میں دو روز میں مقدمہ درج نہیں کیا گیا تو آئمہ مساجد اہلسنت مالیگاؤں کے زمہ داران پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سے رجوع ہوگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.