انہوں نے کہا کہ 'عوام نے 50 ۔ 50 کے فارمولے پر حکومت سازی کے لیے اکثریت دی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'اگر ادھو ٹھاکرے کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ شیوسینا کا ہوگا تو آپ یہ لکھ کر لیں کہ وزیراعلیٰ شیوسینا کا ہی ہوگا۔'
سنجے راؤت نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'صاحب، مت پالئے، اہنکار (تکبر) کو اتنا، وقت کے ساگر میں کئی سکندر ڈوب گئے۔'
جب ان سے سوال کیا گیا کہ بی جے پی کابینہ میں مزید سیٹیں دے رہی ہے تو انہوں نے کہا کہ 'ہم یہاں کاروبار نہیں کر رہے ہیں۔'
انہوں نے اس بات کی بھی تردید کی کہ حکومت سازی کے لیے شیوسینا، این سی پی سے بات کر رہی ہے۔