گزشتہ روز شہر مالیگاؤں میں جنتادل سیکولر اور کانگریس کی جانب سے لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کیا گیا جبکہ آج ایم آئی ایم کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے گرفتاری دی۔
اس بابت ایم آئی ایم رہنما ڈاکٹر خالد پرویز نے کہا کہ 'شہر میں 70 فیصد مزدور آباد ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر کمائی کرتے ہیں اور انہی کے مفاد کی خاطر حکومت کو لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیا جانا چاہیے۔
ڈاکٹر خالد پرویز نے کہا کہ گزشتہ لاک ڈاؤن کے دوران شہر میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا تھا اور اگر اب دوبارہ سے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تو شہر کے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ایم آئی ایم کارکنان نے لاک ڈاؤن کی مخالفت میں احتجاج کیا۔
ایم آئی ایم رہنما نے مزید کہا کہ اگر حکومت لاک ڈاؤن کا فیصلہ واپس نہیں لیتی ہے تو بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔