ETV Bharat / state

بھیونڈی: ڈمپنگ گراؤنڈ میں زبردست آتشزدگی

author img

By

Published : Mar 17, 2020, 2:44 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میں ڈمپنگ گراؤنڈ کے کچرے میں اچانک آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا۔

بھیونڈ کے ڈمپنگ گراؤنڈ میں زبردست آتشزدگی

اس حادثہ کی خبر موصول ہوتے ہی بھیونڈی کارپوریشن کی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں، عملہ اور واٹر ٹینکر جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کے لیے مشقت کر رہے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق بھیونڈی شہر کے چاوندرا واقع کارپوریشن کے ڈمپنگ گراؤنڈ کے کچرے میں اچانک آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا۔ کچھ ہی دیر میں آگ نے ڈمپنگ گراؤنڈ کو اپنی زد میں لے لیا اور آگ کے شعلے اٹھنے لگے اور دھوئیں کے غبار سے اطراف کے مکینوں کو سانس لینے میں کافی دشواری پیش آرہی ہے۔

بتا دیں کہ دھوئیں کی وجہ سے اطراف میں رہائش پذیر افراد دوسرے مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں۔

فائر بریگیڈ اہلکاروں کے مطابق اس بھیانک آتشزدگی پر قابو پانے میں مزید کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.