ETV Bharat / state

How to Choose Goats for Eid-ul-Adha: عید الاضحی میں اچھے بکروں کا انتخاب کیسے کریں؟

author img

By

Published : Jun 30, 2022, 8:30 PM IST

سنت ابراہیمی اور وجوب قربانی کی ادائیگی کے لیے مویشی منڈیوں میں گہما گہمی جلد شروع ہونے والی ہے۔ اس گہما گہمی کے دوران عام عوام قربانی کے اچھے بکرا کا انتخاب کرنے کے لیے جہاں منڈیوں کا چکر لگاتے ہیں، وہیں اب لوگ انٹرنیٹ اور یوٹیوب کی بھی مدد لے رہے ہیں۔

how-to-choose-your-favorite-goats-for-eid-ul-adha
عید الاضحی میں اپنی پسند کے بکروں کا انتخاب کیسے کریں؟

سنت ابراہیمی اور وجوب قربانی کی ادائیگی کے لیے مویشی منڈیوں میں گہما گہمی جلد شروع ہونے والی ہے۔ اس گہما گہمی کے دوران عام عوام قربانی اچھے بکرا کا انتخاب کرنے کے لیے انٹر نیٹ کی بھی مدد لے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے ایک یوٹیوبر و بلاگر سے بات چیت کی۔

ویڈیو

بھارت میں درجنوں نسل کے بکرے پائے جاتے ہیں، صرف راجستھان میں دس سے زائد نسلوں کے بکرے پائے جاتے ہیں۔ کچھ ایسی نسلوں کے بکرے بھی بھارت میں پائے جاتے ہیں جو رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ امید ہے کہ وہ بہت جلد رجسٹرڈ ہو جائیں گے۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر لوگ اچھے بکرے کا انتخاب کرنے کے لیے یوٹیوب اور انٹرنیٹ پر بھی سرچ کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو جانکاری فراہم کرنے کے لیے ممبئی سے تعلق رکھنے والے عاصم شیخ بکروں کی منڈی، بکروں کی نسل، بکروں کے فارم ہاؤس، بکروں کی تجارت، بکروں کی خرید و فروخت کے تعلق سے ہی ویڈیو بنا کر یوٹیوب پر اپلوڈ کرتے ہیں۔ عاصم کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن میں جب حکومت نے قربانی کے بکروں کو آن لائن خریدنے کے لیے کہا تو لوگوں کے پاس بکروں کی کوئی تفصیل نہیں تھی۔ ایسے میں ان کے یوٹیوب چینل کے ذریعے لوگوں نے صیح معلومات حاصل کی، جس سے انہیں بکرے خریدنے میں بھی مدد ملی۔'

عاصم کہتے ہیں کہ بھارت میں اس کاوربار سے لاکھوں لوگ وابستہ ہیں لیکن انہیں اس کاروبار کے بارے میں بتانے والا کوئی نہیں ہے۔ ایسے میں اپنے چینل کے ذریعے ہی تاجروں کو عوام سے متعارف کراتے ہیں۔ اب تک عاصم بھارت کے 60 فیصد شہروں کا سفر کر چکے ہیں۔ چار ہزار سے زائد ویڈیو انہوں نے اپنے چینل پر اپلوڈ کیا ہے، جہاں بھی وہ جاتے ہیں وہاں صرف اور صرف بکروں کا ویڈیو بنا کر ان کی تفصیلات عوام تک پہنچاتے ہیں'۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.