ETV Bharat / state

مہاراشٹر جرنلزم ڈے کے موقع پر صحافیوں کی عزت افزائی - مالیگاؤں کی خبریں

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں پولیس انتظامیہ کی جانب سے کنٹرول روم میں چھ جنوری مراٹھی جرنلزم ڈے کے موقع پر ایک استقبالیہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

image
image
author img

By

Published : Jan 7, 2021, 12:02 PM IST

چھ جنوری مہاراشٹر جرنلزم ڈے (درپن ڈے) کے موقع پر ناسک پولیس کی جانب سے مالیگاؤں سٹی پولیس اسٹیشن میں واقع سنسواد ہال میں ایڈیشنل اے ایس پی چندر کانت کھنڈوی کی سربراہی میں شہر کی الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے تمام صحافیوں کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس سلسلے میں پولیس انتظامیہ کی جانب سے تمام صحافیوں کا پھول ہار کے ذریعے استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر شہر کے سبھی پولیس اسٹیشن کے سینیئر پولیس اہکار بھی موجود تھے۔

اس موقع پر چندرکانت کھنڈوی نے کہا کہ چھ جنوری مراٹھی صحافت کے بانی بال شاستری جامبھیکر کے نام سے منسوب ہے۔ سنہ 1832ء میں انہوں نے پہلا مراٹھی اخبار 'درپن'شروع کیا تھا جو انگریزوں کے بعد بھارت کا پہلا اور سب سے معتبر اخبار تھا۔

مراٹھی جرنلزم ڈے کے موقع پر ایک استقبالیہ پروگرام کا انعقاد

انہوں نے مزید کہا کہ سنہ 1832ء کے بعد سے آج تک صحافت مسلسل عوام کی خدمت انجام دے رہی ہے۔ میڈیا کی اس خدمات کو دیکھتے ہوئے 6 جنوری مراٹھی جرنلزم ڈے کے موقع پر پولیس محکمہ کی جانب سے شہر کے تمام صحافیوں کا استقبال کیا گیا۔

الیکٹرونک میڈیا سے وابستہ صحافی 'منصور اکبر'نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بہت سے صحافی اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر کام کرتے ہیں۔ جنگ زدہ، آفات اور وباؤں سے بری طرح متاثرہ علاقوں میں جاتے ہیں اور عوام کو حالات سے باخبر کرتے رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.