ETV Bharat / state

اورنگ آباد: ہاکی کھلاڑی محمد عبدالرزاق کو لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ - Hockey player Muhammad Abdul Razzaq

اورنگ آباد میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر ہاکی کے مشہور کھلاڑی محمد عبدالرزاق کو لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ہاکی کھلاڑی محمد عبدالرزاق کو لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

author img

By

Published : Aug 25, 2021, 3:16 PM IST

اسپورٹس کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کردینے والے اورنگ آباد کے مایہ ناز اسپورٹس مین محمد عبدالرزاق کو عمر کے آخری پڑاؤ پر ’’لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ ‘‘سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر محمد عبدالرزاق کو یہ ایوارڈ تفویض کیا گیا۔ یونیورسٹی کے عظیم الشان پروگرام میں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھاگوت کراڑ بھی موجود تھے۔

ہاکی کھلاڑی محمد عبدالرزاق کو لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں میں غیرمعمولی خدمات انجام دینے والے افراد کو جیون سادھنا ایوارڈ یعنی ’’ لائف ٹائم اچیومنٹ ‘‘ ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے، اس سال یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں خاص طور پر محمد عبدالرزاق کے لیے محفل سجائی گئی تھی۔

عبدالرزاق بنیادی طور پر ہاکی کے کھلاڑی رہے اور اس کے بعد انہوں نے ملند کالج میں اپنی خدمات انجام دیں۔ ملازمت کے دوران ہی ' گراؤنڈ بنانے کے ماہر' کہلائے اور ریاست کے تمام اسپورٹس گراؤنڈ عبدالرزاق کی نگرانی میں تعمیر ہوئے۔ یہاں تک کہ ممبئی کا وانکھیڑے اسٹیڈیم کو بھی عبدالرزاق کی نگرانی میں ہی تعمیر کروایا گیا۔

بامو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پرومود یولے نے اس موقع پر کہا کہ محمد عبدالرزاق نے غیرمعمولی خدمات انجام دی ہیں۔ آج وہ اپنی زندگی کے 85 سال مکمل کر رہے ہیں، لیکن اپنی پوری زندگی انھوں نے متعدد یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کے اسپورٹس گراؤنڈ بنانے کے لیے وقف کردی، جو غیرمعمولی کام ہے۔

مزید پڑھیں:اورنگ آباد: مرکزی وزیر نارائن رانے کی حمایت میں احتجاج

مرکز میں فائنانس کی مملکتی وزارت ملنے کے بعد پہلی مرتبہ اورنگ آباد پہنچے ڈاکٹر بھاگوت کراڑ نے اس پروگرام میں خصوصی طور پر شرکت کی، اس موقع پر وائس چانسلر اور ڈاکٹر بھاگوت کراڑ کے ہاتھوں محمد عبدالرزاق کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ تفویض کیا گیا، یونیوسٹی کی متعدد شخصیات نے محمد عبدالرزاق کو پرتپاک تہنیت پیش کی اور ان کے کارہائے نمایاں کا اعتراف کیا۔ عبدالرزاق نے بھی ایوارڈ سے نوازنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

عبدالرزاق کو ان کی نمایاں کارکردگی کے لیے کئی ایوارڈ وں سے نوازا گیا لیکن جس ادارے کے توسط سے انھیں پوری ریاست میں خدمات انجام دینے کا موقع ملا، اسی ادارے کی جانب سے خدمات کا اعتراف کیا جانا واقعی قابل ستائش اقدام ہے۔ محمد عبدالرزاق اورنگ آباد کی ان چنندہ شخصیات میں شامل ہیں جنھیں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر یونیورسٹی کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا، یونیورسٹی کے ذمہ داروں کے مطابق عبدالرزاق نے 20 سال تک یونیورسٹی سے جڑے رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.