اور نگ آباد شہر میں گذشتہ کئی روز سے اورنگ آباد تبد یلی نام کا مسئلہ سرخیوں میں چھایا ہوا ہے اسی دوران اب اورنگ آباد ضلع کے کلکٹر آستیک کمار پانڈے نے ہائی کورٹ کے آئندہ سنوائی تک محکمہ محصول و دیگر محکموں سے متعلقہ کسی بھی دفتر میں اورنگ آباد نام تحریر کرنے کی ہدایت دی ہے۔ لہذا تبدیلی نام کا مسئلہ دوبارہ موضوع بحث بن گیا ہے۔
غور طلب ہے کہ اور نگ آباد تبدیلی نام کو منظوری ملتے ہی کچھ سرکاری دفاتر نے سنبھا جی نگر نام لکھنا شروع کر دیا تھا، جبکہ ہائی کورٹ نے آننده حکم تک محصول و دیگر محکموں سے متعلقہ کسی بھی دفتر میں اورنگ آباد نام میں تبدیلی نہ کرنے کی ہدایت دی ہے، اس بناء پر عدالت کی اس ہدایت پر سختی سے عمل کرنے کا حکم ضلع کلکٹر آستیک کمار پانڈے نے تمام دفاتر کے سربراہان اور شعبہ کے ذمہ داران کو دیا ہے۔
اس ضمن میں حکمنامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناء شہر کا نام تبدیل کرتے ہوئے چھترپتی سنبھاجی نگر کر دینے کو مرکزی حکومت کی منظوری ملتے ہی کئی مقامات پر سنبھاجی نگر استعمال کیا جارہا ہے، جبکہ کچھ سرکاری دفاتر نے بھی اورنگ آباد کا بورڈ ہٹا کر سنبھاجی نگر کا بورڈ آویزاں کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:International Flight from Aurangabad اورنگ آباد سے بین الاقوامی پرواز شروع کی جائے
جس کو مد نظر رکھتے ہوئے تبدیلی نام کے متعلق موصولہ اعتراضات پر سماعت کے جاری رہتے ہوئے محصول و دیگر محکموں سے مربوط دفاتر میں ضلع کا نام تبدیل کر دینے کی شکایت درخواست گزار اور ان کے وکیل نے عدالت سے کی تھی۔ جس پر ہائی کورٹ نے آئندہ ہدایت تک محصول و دیگر محکموں سے کسی بھی دفتر میں اور نگ آباد نام کو تبدیل نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔