ممبئی: ملک کے تجارتی دارالحکومت عروس البلاد ممبئی میں جمعہ کو صبح سویرے اور شام میں ہونے والی موسلادھار بارش نے شہریوں کو حیرت زدہ کردیا کیونکہ عام طور پر ممبئی میں 30 ،ستمبر کو مانسون کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔جنوبی اور جنوبی وسطی ممبئی میں بھاری بارش سے شہری نظام درہم برہم ہوگیا۔
جنوبی ممبئی کے تجارتی ضلع فورٹ، قلابہ، محمدعلی روڈ،کرافورٹ مارکیٹ ، نریمان پوائنٹ اور جے جے فلائی اوور کے اطراف بھاری بارش سے ٹریفک جام رہا۔آج دوپہر سے بھی ممبئی اور نواحی علاقوں اور پڑوسی تھانے شہر میں بھاری بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ Heavy rain disrupts traffic movement in Mumbai
محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی کہ شہر میں بجلی کی چمک اور بادلوں کی گرج کے ساتھ بھاری بارش کا امکان ہے۔آج دوپہر بعد نماز جمعہ ڈھائی بجے سے شدید بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ ممبئی میں یلوالرٹ جاری کیا گیا ہے۔جبکہ ہفتہ کو چالیس کلومیٹر کی رفتار سے ہوا چلے گی۔ممبئی ،تھانے، پالگھر،پونے، رتناگیری، سندھودرگ، ستارا، دھولیہ اور نواحی اصلاح میں آئندہ چند روز بارش کا سلسلہ جاری رہیگا۔دادر، انٹاپ ہل،پریل، سائن، ماہم چمبور، باندرہ اور مغربی ومشرقی مضافاتی علاقوں میں بھی بھاری بارش ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Floodlit at Islam Gymkhana ممبئی کے اسلام جم خانہ گراؤنڈ میں فلڈ لائٹس نصب