ممبئی: مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اور ڈپٹی لیڈر راجیہ سبھا مختار عباس نقوی نے آج یہاں جنوبی ممبئی کے بیت الحجاج میں ملک بھر سے آئے خدام الحجاج کے دو روزہ تربیتی کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ امسال کے لیے ہند-سعودی عرب کے درمیان باہمی معاہدہ برائے حج ہوگیا ہے اور انہوں نے ساتویں بار معاہدہ میں حصہ لیا ہے جب کہ سعودی حکومت نے اس بار تقریباً 79 ہزار کا کوٹہ مقرر کیا ہے۔ دو سال بعد عازمین حج کی حج بیت اللہ روانگی کے لیے کمیٹی نے مکمل تیاری کرلی ہے، اس بار کا حج مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوگا۔ Two-day training camp for Khadim Ul-Hujjaj
مختار عباس نقوی نے مزید کہا کہ 'وبا کے خاتمے، عوام کی صحت، سلامتی کے لیے قوت مدافعت، احتیاط اور دعا ہی سفر حج کو ممکن بنائے گا۔ حج 2022 کو لوگوں کی صحت، سلامتی اور حفاظت کو ترجیح دے کر سہولتوں اور بہتری کے ساتھ مکمل کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'حج مکمل طور پر ڈیجٹل ہوچکا ہے۔ عازمین حج خود آن لائن درخواستیں دے رہے ہیں اور وہ موبائل کا بھی کا استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ '65 سال سے زائد عمر والوں کو حج کے سفر کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔' Online Khadim Ul-Hujjaj 2022 Application Form
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نے کہا کہ 'گزشتہ سات برسوں میں بھارت سے حج سفر کے انتظامات میں اہم اصلاحات اور سہولیات کی فراہمی سے حج کے عمل کو بے حد آسان بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'اس عرصے میں حج سبسڈی ختم کرنے، بغیر محرم کے حج کی پابندی ہٹائے جانے کے ساتھ ساتھ حج کو مکمل طور پر ڈیجٹل کرنے جیسی اصلاحات سے ایز آف ڈوئنگ حج کو قوت حاصل ہوئی ہے۔ Mukhtar Abbas Naqvi press conference at Haj House Mumbai
یہ بھی پڑھیں: MP Haj Committee Announces Lucky Draw: بھوپال میں حج 2022 کے لیے قرعہ اندازی
مختار عباس نقوی نے ممبئی کے حج ہاؤس میں خدام الحجاج کی دو روزہ ٹرینگ کے کیمپ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'بھارت کی تہذیب وتمدن اور امن و امان سے کوئی سودا نہیں کیا جائے گا اور یہ سبھی جانتے ہیں کہ اذان کا مسئلہ ایک خاندانی جھگڑا اور سیاسی کشمکش کا نتیجہ ہے اور کچھ لوگ 'اپنی طالبانی تڑپ' نکالنا چاہتے ہیں، اور سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے پھوٹ ڈالنا چاہتے ہیں لیکن ان کی کامیابی ممکن نہیں ہے۔ اذان اور ہنومان چالیسہ ہماری مشترکہ اور ملی جلی تہذیب کا حصہ رہا ہے اور چند طالبانی طاقتیں اقتدار کی ہوس میں اسے نقصان پہنچانے کی کوشش کررہی ہیں، انہیں عوام نہیں بخشیں گے۔ Mukhtar Abbas Naqvi on Azan