ETV Bharat / state

Haj 2023 ناگپور، اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ پر عازمین کو ان کے دستاویزات دیے جائیں گے

ناگپور، اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ سے حج پر جانے والے عازمین کو حج کمیٹی کے صدر دفتر جانے کی ضرورت نہیں انہیں دستاویزات امبارکیشن پوائنٹ پر دیے جائیں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 26, 2023, 10:17 AM IST

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے عازمین کو تین امبارکیشن پوائنٹ سے جدہ کے لیے روانہ کیا جائے گا۔ عازمین کا پہلا قافلہ ممبئی سے 7 جون کو روانہ ہوگا۔اب تک عازمین دستاویزات کو لیکر فکر مند تھے کیونکہ تین امبارکیشن پوائنٹ جہاں اورنگ آباد ،ناگپور اور ممبئی ہے تو عازمین کو اپنے ضروری دستاویزات کے لیے حج کمیٹی کے صدر دفتر جانا پڑےگا لیکن اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ اورنگ آباد،ناگپور کے عازمین کو حج کمیٹی کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں بلکہ انہیں امبارکیشن پوائنٹ پر ہی یہ تمام دستاویزات مہیا کرائے جائینگے جبکہ ممبئی امبارکیشن پوائنٹ سے جانے والے عازمین حج کے لیے حج کمیٹی کے دفتر سے دستاویزات حاصل کرنا ہوگا۔

بتا دیں کہ حج پالیسی کے اعلان میں ہونے والی تاخیر کو لیکر مرکزی حکومت کی جانب سے عازمین کو ملنے والی کئی سہولیات میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کئی بنیادی سہولتوں سے اُنہیں محروم بھی ہونا پڑا جن میں سے سب سے اہم ریال کیش ریال ہے۔ جسے اب عازمین اپنے ساتھ نہیں لے جاسکتے اس کے ساتھ ساتھ گو ائیرویز کے دیوالیہ ہونے کے بعد اب وہ ساری سیٹیں جو عازمین کے لیے گو ایئر سے مختص کی گئی تھیں اُنہیں دوسری فلائٹ میں تقسیم کیا جائے گا تاکہ گی ائیرویز کے دیوالیہ ہونے کے سبب عازمین کو آخری لمحوں میں پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔حج کمیٹی کی جانب سے متعدد ریاستوں میں عازمین کے لیے ٹریننگ کیمپ منعقد کیے جارہے ہیں اُنہیں حج کی معلومات فراہم کی جارہی ہے تاکہ حج جیسے اہم فریضے کو ادا کرنے میں اُنہیں کسی بھی طرح کی دشواری نہ پیش آئیں۔

یہ بھی پڑھیں : Mumbai Haj Committee Civil Services Coaching حج کمیٹی ممبئی کے ذریعہ کوچنگ سے سول سروسز میں کامیاب طلبا کو مبارکباد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.