ETV Bharat / state

ریزرویشن بچانے کیلئے او بی سی کی جانب سے عظیم الشان اجلاس - Grand Rally by OBCs to save the Reservation

او بی سی سماج اپنا ریزرویشن بچانے کے لیے اب سڑک پر اتر آیا ہے۔ اسی کڑی میں مہاراشٹر کے جالنہ ضلع کی امبڈ تحصیل او بی سی سماج کی جانب سے ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیا۔ اس دوران او بی سی زمرے کے لیڈران نے حکومت سے مراٹھا سماج کو الگ سے ریزرویشن دینے کی گزارش کی۔ Grand Rally by OBCs to save the Reservation

Grand Rally by OBCs to save the Reservation

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 18, 2023, 2:32 PM IST

ریزرویشن بچانے کے لیے او بی سی کی جانب سے عظیم الشان اجلاس

جالنہ، اورنگ آباد: مہاراشٹر میں پچھلے کئی دنوں سے مراٹھا اور دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) ریزرویشن کے معاملہ کو لے کر آمنے سامنے ہیں۔ پہلے مراٹھا سماج نے عظیم الشان اجلاس جالنہ ضلع میں کیا تو او بی سی سماج کے لوگوں نے بھی جالنہ ضلع کی امبڑ تحصیل میں ریزرویشن بچاؤ ایلگار سبھا کا انعقاد کیا۔ او بی سی طبقہ کے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ مراٹھوں کو او بی سی میں ریزرویشن نہ دیا جائے۔ اگر مراٹھوں کو حکومت ریزرویشن دینا ہی چاہتی ہے تو مراٹھوں کو الگ سے ریزرویشن جو مستقل چل سکے۔ اس عظیم الشان اجلاس میں او بی سی کے سبھی مذاہب کے لوگ موجود تھے۔ او بی سی لیڈر چھگن بھجبل اور کانگریس کے اپوزیشن لیڈر وجے ودیٹیوار کے ساتھ دیگر او بی سی لیڈروں نے اجتماع سے خطاب کیا۔ اس دوران وزیر چھگن بھجبل نے مراٹھا ریزرویشن کا مطالبہ کرنے والے منوج جارنگے پاٹل پر سخت نقطہ چینی کی۔ اس اجلاس میں پورے مہاراشٹر سے او بی سی زمرے کے بہت سے لوگ آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

OBC And Maratha Reservation او بی سی اور مراٹھا برادری ریزرویشن کیلئے آمنے سامنے

او بی سی لیڈر چھگن بھجبل نے کہا ہے کہ ہم مراٹھا ریزرویشن کے خلاف نہیں ہیں، حکومت نے مراٹوں کو الگ سے ریزرویشن دینا چاہیے۔ آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے صدر شبیر انصاری نے او بی سی اجلاس میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی او بی سی خطرے میں ہوتا ہے، اس وقت چھگن بھجبل ان کی مدد کے لیے آگے آتے ہیں، شبیر انصاری کا کہنا ہے کہ مراٹھا ریزرویشن کو لے کر کچھ دن پہلے ریاست میں اس طرح سے ماحول بنا دیا گیا تھا، کہ لوگ اپنے گھر سے باہر نکلنے کے لیے ڈر رہے تھے، اور خوفزدہ تھے کہ آنے والے وقت میں کیا ہوں گا؟ شبیر انصاری نے کسی کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ وہ ایک شخص گاؤں میں بیٹھ کر اس طرح کے حالات پیدا کر رہا تھا اور حکومت بھی اس کا کچھ نہیں کر رہی تھی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.