ریاست کی حکومت نے پہلی جماعت سے مراٹھی زبان کو لازمی قرار دیا ہے، لیکن جن جاگرن سمیتی مہاراشٹر کا الزام ہے کہ اردو میڈیم کی پہلی اور دوسری جماعت کے طلبا وطالبات کو مراٹھی زبان کی کتابیں نہیں دی جا رہی ہیں۔
سنہ 2014 میں عدالت کے حکم پر کتابیں فراہم کرائی گئی تھیں لیکن گزشتہ دو برسوں سے پھر طلبا وطالبات کو کتابوں سے محروم کردیا گیا ہے۔
مفت کتابوں کے لیے عدالت سے رجوع ہونے والے مختار خان کا کہنا ہے کہ مطالبہ پورا نہیں ہوا تو پھر سے عدالت کا رخ کیا جائیگا۔