ETV Bharat / state

'ریاست کی سرکاری کمیٹیوں کی ازسر نو تشکیل ہوگی'

مہاراشٹر کے اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے کہا کہ ریاست میں سرکاری کمیٹیوں کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی جبکہ کھاٹک برادری سمیت دیگر فرقوں کے مسائل کے خاطر سنجیدگی سے عمل ہوگا۔

'ریاست کی سرکاری کمیٹیوں کی ازسر نو تشکیل ہوگی'
'ریاست کی سرکاری کمیٹیوں کی ازسر نو تشکیل ہوگی'
author img

By

Published : Feb 3, 2020, 2:04 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 12:09 AM IST

گزشتہ روز مہاراشٹر سوشل ورکر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ادارہ کے صدر محمود نواز تھانہ والا کی سربراہی میں ملاقات کی ،اس موقع پر نواب ملک اپنے خیالات اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ادارہ کے تمام اراکین کھاٹک سماج مہاراشٹر سے تعلق رکھتے ہیں ۔ایسو سی ایشن کی جانب سے وفد نے مذکورہ وزیر کے سامنے مہاراشٹر قصاب برادری کے سماجی مسائل کو رکھا ساتھ ہی مسلمانوں کے دیگر مسائل پربھی موضوع زیر بحث آئے ۔

وفد نے نواب ملک کو بتایا کہ ہندو قصاب کی طرح مسلم قصاب برادری کے مسائل بھی کم و بیش ایک جیسے ہیں ۔ ہندوقصاب کو ایس سی کی مراعات حاصل ہیں ۔ اس تعلق سے مسلم قصاب کو اسی طرح کی سہولیات دستور ہند کی رو سے ملنی چاہیے ۔ اس سلسلے میں ایک عرضداشت سپریم کورٹ میں بھی گذشتہ کئی برسوں سے ہے ۔

ریاست مہاراشٹر میں مذبح جو سالہا سال سے انگریزوں کے دور سے گاوں اور دیہاتوں میں ہیں ۔ ان کے حالات انتہائی خستہ ہیں ۔اس سلسلہ میں سپریم کورٹ کی ایک ہدایت کے مطابق خستہ حالی کو دور کرتے ہوئے اس کی جدید کاری سرکاری سطح پر ضروری ہے ۔

اس کے علاوہ مہاراشٹر کے وقف بورڈ کے تعلق سے وفد نے بتایا کہ یہاں برسوں سے بدعنوانیوں کا جال پھیلا ہوا ہے ،اس کا ازالہ ضروری ہے ۔ہو سکے تو مہاراشٹر وقف بورڈ کو تحلیل کیا جائے ۔ اسی کے ساتھ ساتھ وفد نے نواب ملک کو بتایا کہ اقلیتوں (مسلمانوں) کے تعلق سے ریاستی حج کمیٹی ، اردو اکادمی ، مولانا آزاد مالیا تی کارپوریشن وغیرہ میں بہتری لانے کے لیے نیک صفت ، ایماندار ، مخلص اور قابل اشخاص کا تقرر کیا جائے ۔جن کے دل و دماغ میں قوم اور ملک و ملت کے لیے کام کرنے کا جذبہ ہو وہ لوگ ان اداروں پر فائز کیے جائیں ۔

ایک دو شخص کے درست اور ایماندار ہونے سے کوئی تبدیلی نہیں آتی یا عوام کو سہولت نہیں مل پاتی ،بدقسمتی سے برسوں سے یہاں مفاد پرست عناصر کا غلبہ رہا ہے ۔

وفد نے نواب ملک کے گوش گزار یہ مسئلہ بھی کیا کہ ممبئی شہر میں بقرعید کے موقع پر قربانی کے سلسلہ میں بڑے مسائل پیدا ہوتے ہیں اس گزارش کی گئی کہ پیش آنے والے پیچیدہ مسائل کو حل کرنے کی جانب پہل کی جائے ۔ملک نے وفد کی باتوں کو توجہ اور انتہائی سنجیدگی سے سنا اور مسائل کے تدارک کی خاطر اپنی جانب سے حتی الامکان کوشش کی یقین دہانی کرائی ۔

مہاراشٹر قصاب برادری کے مذکورہ وفد میں شمش الدین شیخ دھولیہ ، سمیع احمد قریشی ممبئی ، ایڈوکیٹ محبوب کوتمیرے شولا پوراور اسحاق شولا پور وغیرہ بھی شامل تھے ۔

Intro:Body:

id

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 12:09 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.