ETV Bharat / state

Government Hospitals in Aurangabad: اورنگ آباد میں دو بڑے سرکاری اسپتال کے قیام کا منصوبہ

مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد مراٹھواڑہ کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال گھاٹی میں مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کی اچھی صحت کی نگہداشت کیلئے طبی خدمات فراہم کرنے کیلئےاورنگ آباد شہرکے جالنہ روڈ اورشاہ گنج بھاجی منڈی علاقے میں تمام سہولیات سے لیس ہسپتالوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

اورنگ آباد میں دو بڑے سرکاری اسپتال کے قیام کا منصوبہ

author img

By

Published : Jul 31, 2023, 3:47 PM IST

اورنگ آباد میں دو بڑے سرکاری اسپتال کے قیام کا منصوبہ

اورنگ آباد: مراٹھواڑہ کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال گھاٹی میں مریضوں کے بوجھ کو کم کرنے اور شہریوں کی اچھی صحت کی برقراری کیلئے معیاری طبی خدمات فراہم کرنے کیلئے اورنگ آباد شہر کے جالنہ روڈ اور شاہ گنج بھاجی منڈی علاقے میں تمام سہولیات سے آراستہ اسپتالوں کے قیام کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔

ان دونوں جگہوں پر اسپتالوں کے قیام کیلئے منظوری مل چکی ہے۔ اس کی اطلاع ایم پی امتیاز جلیل نے صوبیداری گیسٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں دی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ شاہ گنج میں 23 کروڑ روپے کی لاگت سے سو بیڈ کے اسپتال کا قیام عمل میں لایا جائےگا۔جبکہ جالنہ روڈ پر چار سو بیڈ پر مشتمل اسپتال بنایا جائے گا۔

امتیاز جلیل نے مزید کہا کہ مراٹھواڑہ، ودربھ ، خاندیش، احمد نگر وغیرہ مقامات سے مریض گھاٹی اسپتال میں علاج کیلئے آتے ہیں۔ مریضوں کی تعداد کے مقابلے میں گھاٹی اسپتال میں بیڈز ، ڈاکٹرز، نرسیں اور طبی عملہ وسہولیات کم ہیں۔ جس کے باعث مریضوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔لہذا مزید اسپتالوں کی ضرورت ہے۔

آنجہانی رہنماؤں کی یادگاروں کے طور پر مجسمے تعمیر کرنے کے بجائے شہر میں اچھے اسپتال تعمیر کرنا وقت کا تقاضہ ہے۔اسی لیے انہوں نے آنجہانی قائدین کی یاد میں بنانے والے مجسموں کی مخالفت کرکے اسپتال بنانے کامطالبہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:Ashura in Aurangabad اورنگ آباد میں روایتی انداز میں یوم عاشورہ کا جلوس نکالا گیا

امتیاز جلیل نے کہا کہ یادگاریں بنانے سے کیا حاصل ہوگا؟ اس کے بجائے ان کے نام پر اسپتال ، اسکول، کالج بنائے جائیں تو سماج کیلئے زیادہ مفید ہوگا۔ اس مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے شاہ گنج میں سو بستروں کا اسپتال بنانے کی کوشش شروع کی گئی،پی ڈبلیوڈی انتظامیہ نے 23 کروڑ کی تجویز تیار کر کے حکومت کو بھیج دی ہے۔ یہ اسپتال سات منزلہ عمارت پر مشتمل ہوگا اور اس سے شہریوں کو یقینی فائدہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.