اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں میونسپل کارپوریشن کمشنر آستک کمار پانڈے اور سماجی کارکنوں کے درمیان پانی کے مسئلے پر نوک جھوک کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس دوران کمشنر نے ہاتھا پائی کا الزام لگایا ہے تو وہی سماجی جہد کاروں نے کمشنر پر بدتمیزی کا الزام لگایا ہے۔ اس معاملے کے بعد اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن میں میونسپل کمشنر کی حمایت میں کارپوریشن کے ملازمین نے کام بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ Fuss Between Municipal Commissioner and Social Workers
اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن میں کمشنر آستک کمار پانڈے اور سماجی کارکنوں کے درمیان پانی کے مسئلے پر نوک جھوک کا معاملہ سامنے آیا ہے، میونسپل کمشنر کا کہنا ہیکہ سماجی کارکنوں نے مطالباتی میمورنڈم دیتے وقت نازیبا الفاظ استعمال کیے اور ہاتھا پائی کی، جب کہ سماجی جہد کاروں کا الزام ہے کہ میونسپل کمشنر نے ویڈ یو بنانے والے یوگیش مگرے کو ویڈیو بنانے سے روکنے کی کوشش میں طمانچہ رسید کردیا۔ اس معاملے میں میونسپل کمشنر نے ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ راہل اینگلے سڈکو اور ہڈکو علاقے میں پانی کے مسئلے کو لے کر بار بار کمشنر سے نمائندگی کررہے تھے، آج اسی سلسلے میں کمشنر کے دفتر پہنچے تو یہ معاملہ سامنے آیا۔ دوسری طرف میونسپل کمشنر کے ساتھ ہاتھا پائی کی مذمت میں میونسپل کارپوریشن کے ملازمین نے کام بند کا اعلان کردیا اور سب عمارت کے صدر دروازے پر دھرنے پر بیٹھ گئے۔
آج میں پانی کے مسئلے پر میونسپل کمشنر کو میمورنڈم دینے آیا تھا کمشنر نے میمورنڈم لینے سے انکار کیا اور میرے ساتھی کے ساتھ مارپیٹ کی گئی۔ کمشنر نے مجھ پر بھی ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی اور میری گردن پکڑ کر کیبین میں لے گئے۔ کمشنر کا الزام ہے کہ میں ان کے خلاف کام کررہا ہوں۔ ہمارے سب سے بڑے افسر پر ہاتھ اٹھایا جاتا ہے، جب وہ محفوظ نہیں ہے تو پھر ہم لوگ کیسے کھلے ماحول میں کام کرسکتے ہیں، اس لیے ہم نے کام بند کردیا۔